جس سے ان علاقوں میں سینکڑوں ایکڑ اراضی میں کھڑی فصل پانی میں ڈوب کر برباد ہو گئی ہے۔ بھاگلپور کے کچھ شہری علاقوں میں بھی پانی داخل ہوگیا ہے۔ اور لوگوں کو پریشانی کا سامنا ہے۔
گزشتہ کئی روز سے لگاتار بارش جاری ہے، جس کی وجہ سے تعلیم و تدریس کا سلسلہ تو بند ہے لیکن دفاتر کھلے ہیں اور سرکاری کام کاج کیلئےعملے کو آنا پڑ رہا ہے۔
یہاں پڑھنے والے طلباء کا کہنا تھا کہ گنگا کے کنارے واقع ہونے کی وجہ سے کیمپس میں پانی تو داخل ہوتا ہے، لیکن اتنا زیادہ پانی بہت دنوں بعد آیا ہے۔ اور پانی کے سبب ان لوگوں میں خوف جیسا کوئی ماحول نظر نہیں آیا، ان لوگوں کا کہنا تھا کہ کیمپس میں پانی داخل ہونے کی وجہ سے تھوڑی پریشانی ضرور ہوتی ہے لیکن گھبرانے والی کوئی بات نہیں ہے۔
گنگا میں جگہ جگہ پُل بن جانے کی وجہ سےعام دنوں میں ملاحوں کی کمائی ماہی گیری پر تک ہی محدود ہے لیکن اس سیلاب میں اسکی چاندی ہے۔
گزشتہ کئی دنوں سے بہار کی بیشتر ندیوں میں طغیانی آئی ہوئی ہے۔ گنگا ندی بہار میں بکسر، پٹنہ، دیگھا گھاٹ، گادھی گھاٹ، ہاتھی دہ اور بھاگلپور ضلع کے کہل گاؤں میں خطرے کے نشان سے اوپر بہہ رہی ہے۔ اور گزشتہ کئی دنوں سے لگاتار ہو رہی بارش نے مشکلات میں اضافہ کر رکھا ہے۔ اور محکمہ موسمیات نے آنے والے دنوں میں مزید تیز بارش ہونے کا خدشہ ظاہر کیا ہے، اور لوگوں سے احتیاط برتنے کی صلاح دی ہے۔