ETV Bharat / state

پٹنہ: کہرے کی باعث کئی پروازیں منسوخ - پروازیں شدید کہرے کی وجہ سے منسوخ

کہرے کی وجہ سے منگل کی رات پٹنہ سے ممبئی جانے والی اسپائس جیٹ کی پرواز منسوخ کردی گئی۔ ممبئی اور دہلی کے لئے انڈگو کی اڑان آج صبح نہیں بھر سکی، جس کی وجہ سے مسافروں اور ان کے اہل خانہ کو کافی پریشانی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

پٹنہ: کہرے کی باعث کئی پروازیں منسوخ
پٹنہ: کہرے کی باعث کئی پروازیں منسوخ
author img

By

Published : Dec 9, 2020, 3:36 PM IST

ریاست بہار کے دارالحکومت میں کہرے کی وجہ سے پٹنہ ایئرپورٹ کی پروازیں تاخیر کے ساتھ ہو رہی ہیں۔ اس تسلسل میں بہت سی پروازیں شدید کہرے کی وجہ سے منسوخ بھی کردی گئی ہیں۔

وہیں کہرے کی وجہ سے منگل کی رات پٹنہ سے ممبئی جانے والی اسپائس جیٹ کی پرواز منسوخ کردی گئی۔ ممبئی اور دہلی کے لئے انڈگو کی اڑان آج صبح نہیں بھر سکی، جس کی وجہ سے مسافروں اور ان کے اہل خانہ کو کافی پریشانی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

واضح رہے کہ موسم سرما کے سیزن میں 44 جوڑے طیارے پٹنہ ایئرپورٹ سے اڑان بھر رہے ہیں۔ لیکن بڑھتی ہوئی سردی اور کہرے کی وجہ سے پروازیں منسوخ کرنی پڑ رہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: بہار میں بھارت بند سے ٹریفک نظام درہم برہم

وہیں کورونا انفیکشن کے پیش نظر ریاست میں ٹرینوں کی تعداد کم کردی گئی ہے۔ اس کی وجہ سے ہوائی جہاز میں سفر کرنے والے مسافروں کی تعداد میں اضافہ ہوا ہے۔ ایسی صورتحال میں کہرے کی وجہ سے ہوائی جہاز کی پروازیں تاخیر سے ہو رہیں ہیں۔ جس کی وجہ سے مسافروں کی پریشانیوں میں اضافہ ہوا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.