ETV Bharat / state

گیا: مہاراشٹر سے آئے پانچ مسافر کورونا پازیٹیو

گیا میں ایک بار پھر کورونا نے دستک دے دی ہے۔ ٹرین کے ذریعے مہاراشٹر سے آئے گیا کے باشندوں میں پانچ کی کورونا ٹیسٹ رپورٹ مثبت آئی ہے۔ انوگرہ نارائن ہسپتال کے کووڈ 19 وارڈ میں متاثرین کو رکھا گیا ہے۔

five passengers test corona positive at gaya railway station
گیا: مہاراشٹر سے آئے پانچ مسافر کورونا پازیٹیو
author img

By

Published : Mar 16, 2021, 12:49 PM IST

گیا جنکشن پر ممبئی سے پہنچے پانچ مسافر کورونا متاثر پائے گئے ہیں۔ میڈیکل ٹیم کے ذریعے کی گئی اسکریننگ کے بعد ان کے نمونے کی رپورٹ کووڈ 19 پازیٹیو آئی ہے۔

ان میں دو متاثرین کو مگدھ میڈیکل گیا ہسپتال میں واقع آئسولیشن وارڈ میں رکھا گیا ہے جہاں ڈاکٹر ان کی صحت پر نظر رکھ رہے ہیں۔ دراصل ممبئی ہاوڑہ میل سے آئے مسافروں کی جانچ میڈیکل ٹیم نے کیا تھا۔

گزشتہ روز 64 افراد کی جانچ ہوئی تھی جس میں پانچ کی رپورٹ مثبت آئی ہے جن میں دو کو ہسپتال میں بھرتی کرایا گیا ہے جبکہ تین کو ہوم قرنطین کیا گیا ہے۔ ان میں ایک خاتون بھی شامل ہے جس کے ساتھ ایک چھوٹا بچہ بھی ہے۔ کورونا متاثرین گیا شہر کے شاہ میرتکیہ، وشنو پتھ ،لکھی باغ، بیلاگنج کے مسافر شامل ہیں۔

مہاراشٹر میں مسلسل بڑھتے کیسز کے پیش نظر ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ ابھشیک کمار سنگھ نے سبھی آنے والوں کی جانچ کرنے کی ہدایت دی ہے۔ ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ نے سول سرجن سے کہا ہے کہ مہاراشٹر و دیگر ریاست جہاں کورونا متاثرین کی تعداد بڑھی ہے۔ وہاں سے آنے والے ہر فرد کی جانچ لازمی طور پر ہو۔

حالانکہ گیا ریلوے اسٹیشن پر انتظامات ابھی ناکافی ہیں۔ خاص طور پر سوشل ڈسٹنسنگ پر عمل درآمد نہیں ہے۔ ماسک چیکنگ نہیں ہے۔ آنے جانے والے آسانی سے بغیر جانچ کے بھی نکل جاتے ہیں۔ ایسے میں ہولی تہوار کے پیش نظر یہ کہا جارہا ہے کہ بہار میں ایک بار پھر کورونا کے معاملات بڑھ سکتے ہیں ۔

اس سلسلے میں گیا اسٹیشن منیجر کے کے ترپاٹھی نے کہا کہ گیا ریلوے انتظامیہ باہر سے آنے والوں کی جانچ کرارہی ہے۔ ممبئی سے آئے مسافروں میں پانچ کی کورونا ٹیسٹ رپورٹ مثبت آنے کے بعد اور سختی سے پروٹوکول پرعمل کرانے کی ہدایت دی گئی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.