ETV Bharat / state

پٹنہ: گاندھی میدان میں عیدالاضحیٰ کی نماز ادا نہیں کی جائے گی - عید کی نماز گاندھی میدان میں ادا

مولانا محمد مصباح الدین نے بتایا کہ 'گاندھی میدان میں 1925 سے عیدین کی نماز ہو رہی ہے۔ اس ایک صدی میں یہ پہلا موقع ہے جب ایک ساتھ دونوں عید کی نماز گاندھی میدان میں ادا نہیں کی جائے گی۔'

پٹنہ: گاندھی میدان میں عیدالاضحیٰ کی نماز ادا نہیں کی جائے گی

author img

By

Published : Jul 31, 2020, 7:00 AM IST

سو سالہ تاریخ کا یہ پہلا موقع ہوگا جب ریاست بہار کے دارالحکومت پٹنہ کے گاندھی میدان میں عیدالاضحیٰ کی نماز ادا نہیں کی جائے گی۔ گاندھی میدان عیدین کمیٹی نے ضلع انتظامیہ کی ہدایت پر یہ اعلان کیا ہے۔

پٹنہ: گاندھی میدان میں عیدالاضحیٰ کی نماز ادا نہیں کی جائے گی

گاندھی میدان عیدین کمیٹی کے جنرل سیکریٹری مولانا محمد مصباح الدین نے ای ٹی وی سے خصوصی ملاقات میں بتایا کہ 'ان لوگوں نے کئی بار پٹنہ کے ڈی ایم کمار روی سے ملاقات کر گاندھی میدان میں عیدالاضحیٰ کی نماز کے لئے اجازت مانگی لیکن ضلع انتظامیہ نے مرکزی اور ریاستی حکومتوں کی ہدایات کا حوالہ دیتے ہوئے کسی بڑے اجتماع کی اجازت نہیں دی۔'

وہیں انہوں نے بتایا کہ 'اسی گاندھی میدان میں یوم آزادی کے تقریب کی تیاریاں ہو رہی ہیں۔'

گاندھی میدان عیدین کمیٹی نے اعلان کیا ہے کہ لوگ عیدالفطر کی طرح عیدالاضحیٰ کی نماز بھی اپنے گھروں میں ہی ادا کریں.

مولانا محمد مصباح الدین نے بتایا کہ 'گاندھی میدان میں 1925 سے عیدین کی نماز ہو رہی ہے۔'

مزید پڑھیں: خطبہ حج: دنیا پرمشکلات اللّٰہ کی طرف سے امتحان

انہوں نے کہا کہ 'عیدین کے موقع پر تقریباً 50 ہزار سے زائد لوگوں پر مشتمل ایک بڑی جماعت ہوتی ہے۔ اس صدی میں یہ پہلا موقع ہے جب ایک ساتھ دونوں عید کی نماز گاندھی میدان میں ادا نہیں کی جائے گی۔'

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.