ETV Bharat / state

Azmeen Hajj بہار سے عازمین حج کا پہلا قافلہ روانہ ہوا - بدھ کے دن سے شروع ہوتے ہی گیا ہوائی اڈے

بہار کے عازمین حج کا پہلا قافلہ حج بیت اللہ کے لیے روانہ ہوگیا۔ انتظامیہ اس دوران مستعد رہا کہ عازمین حج کے لیے کوئی کمی واقع نہیں ہو۔

بہار سے عازمین حج کا پہلا قافلہ روانہ ہوا

author img

By

Published : Jun 7, 2023, 1:47 PM IST

بہار سے عازمین حج کا پہلا قافلہ روانہ ہوا

گیا: ریاست کے عازمین حج کی پرواز بدھ کے دن سے شروع ہوتے ہی گیا ہوائی اڈے کی فضا تلبیہ سے گونج اٹھی۔ تین برسوں بعد گیا ہوائی اڈہ کا ماحول خوشگوار ہوگیا تھا۔ پہلے دن 141 عازمین و عازمات حج کا امیگریشن ہوا تاہم امیگریشن کے اچانک بعد ایک عازم کی طبیعت خراب ہونے کے باعث اس کور کے کل 4 عازمین کی آج کی پرواز منسوخ کردی گئی جس کی وجہ سے آج 137 عازمین روانہ ہوئے۔ دس بجے عازمین حج کو لیکر اسپائس جیٹ کا طیارہ جدہ کے لیے روانہ ہوا۔ پہلے دن جانے والے عازمین کا تعلق بہار کے مختلف اضلاع سے تھا۔

تاہم سب سے زیادہ عازمین حج پٹنہ ضلع کے تھے محکمہ اقلیتی فلاح کے وزیر زماں خان ، محکمہ انفارمیشن اینڈٹکنالوجی کے وزیر اسرائیل منصوری ، ڈی ایم تیاگ راجن اور ایس ایس پی آشیش بھارتی عازمین حج کے استقبال کے لئے گیا ہوائی اڈے پر پہنچے تھے۔ یہاں دعاوں کے تبادلہ خیال کے بعد وزرا اور افسران ٹرمینل کے باہر نکلے۔اس سے پہلے وزیر زماں خان نے کہا کہ وزیر اعلیٰ نتیش کمار نے عازمین حج کو بہترین سہولت فراہم کرنے کی ہدایت جاری کی ہے۔

ان کی حکومت میں یہاں اور پٹنہ حج بھون میں اچھا انتظام ہوا ہے۔ عازمین حج کو کسی طرح کی کمی نہیں ہوگی۔ یہاں ہوائی اڈے پر کھانے پینے ٹھہرنے اور عبادت وریاضت میں وقت گزارنے کے لئے اچھا انتظام ہے جبکہ وزیر وگیا انچارج وزیر اسرائیل منصوری نے کہاکہ عظیم اتحاد کی حکومت بلا تفریق منصوبوں اور کاموں کو انجام دے رہی ہے۔

ریاست کی خوشحالی خیرسگالی کی کریں گے دعا
عازمین حج کا قافلہ احرام ملبوس ہوکر روانہ ہوگیا ہے پہلے طے وقت کے مطابق آٹھ بجے طیارے کی پرواز کا وقت تھا۔ تاہم کچھ تاخیرکی بناء پر پرواز صبح دس بجے ہوئی۔ اس سے قبل عازمین حج اپنوں سے الوداع کہنے کے ساتھ انہیں دعاوں سے نوازا۔ وزیر زماں خان اور اسرائیل منصوری نے عازمین حج کا استقبال کرتے ہوئے کہا کہ وہ مقامات مقدسہ پر ریاست کی خوشحالی خیرسگالی عدم تشدد محبت بھائی چارے کی دعاکریں ہندو مسلم کی نفرتوں کا خاتمہ ہو اور انسانیت کی بہبودی کے لیے سبھی ملکر کام کریں ۔

یہ بھی پڑھیں:Patna Haj Bhawan پٹنہ حج بھون میں آج شام دعائیہ تقریب کا انعقاد

ڈھائی بجے رات میں پہنچے تھے عازمین
پٹنہ حج بھون سے عازمین حج سخت حفاظتی بندوبست کے دوران رات ڈھائی بجے گیا پہنچے یہاں نوڈل افسر جتیندر کمار اور رضاکاروں نے بالخصوص سنیئر رضاکار موتی کریمی شاہد خان اسد پرویز عبدالمحصی کریمی محمد انعام وغیرہ نے ولہانہ خیرمقدم کیا عازمین حج کچھ دیر آرام کے بعد فجر کی نماز ادا کی اور پھر وہ احرام میں ملبوس ہوکر بورڈنگ کاونٹر سے اپنا بورڈنگ پاس لیکر ٹرمینل داخل ہوئے رضاکاروں کی ایک بڑی جماعت پہلے دن عازمین حج کی خدمت میں مصروف تھی عازمین حج کے ناشتے کا ہوائی اڈے پر انتظام تھا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.