نالندہ: بہار شریف میں ہفتہ کی رات اور آج صبح تک وقفے وقفے سے فائرنگ ہوتی رہی۔ دیر رات کو ہونے والی فائرنگ میں دو نوجوانوں کو گولی لگ گئی جن میں سے ایک نوجوان کے جاں بحق ہونے کی خبر ہے۔ پولیس لوگوں سے مسلسل امن برقرار رکھنے کی اپیل کر رہی ہے۔ رات بھر پولیس اہلکاروں نے فلیگ مارچ کیا اور مائیک کے ذریعے لوگوں سے امن برقرار رکھنے کی اپیل کی۔ نالندہ میں حالات پر قابو پانے کے لیے کئی اضلاع کی پولیس کو طلب کیا گیا ہے۔ بہار شریف کے تین محلوں پہاڑ پورہ، خاس گنج اور گگن دیوان میں وقفے وقفے سے فائرنگ ہوتی رہی۔ شرپسند مذہبی مقام کے قریب کھڑے ہو کر فائرنگ کرتے رہے۔ جس کے جواب میں دوسری جانب سے پتھراؤ کیا گیا۔ بتایا جاتا ہے کہ اس فائرنگ میں ایک نوجوان کی موت ہو گئی ہے جبکہ دوسرا شخص زیر علاج ہے۔
-
Bihar | A body (of a person who died in fresh violence last night) has been sent for post-mortem. More than 50 people have been arrested in raids conducted last night. Till now 8 FIRs registered. Additional force to be deployed: Ashok Mishra SP, Biharsharif, Nalanda district pic.twitter.com/BiVHJAvqa5
— ANI (@ANI) April 2, 2023 " class="align-text-top noRightClick twitterSection" data="
">Bihar | A body (of a person who died in fresh violence last night) has been sent for post-mortem. More than 50 people have been arrested in raids conducted last night. Till now 8 FIRs registered. Additional force to be deployed: Ashok Mishra SP, Biharsharif, Nalanda district pic.twitter.com/BiVHJAvqa5
— ANI (@ANI) April 2, 2023Bihar | A body (of a person who died in fresh violence last night) has been sent for post-mortem. More than 50 people have been arrested in raids conducted last night. Till now 8 FIRs registered. Additional force to be deployed: Ashok Mishra SP, Biharsharif, Nalanda district pic.twitter.com/BiVHJAvqa5
— ANI (@ANI) April 2, 2023
انتظامیہ نے پورے بہار شریف میں کرفیو نافذ کر دیا ہے۔ حالات کو قابو میں کرنے کے لیے نالندہ میں 5 اضلاع کی پولیس کو طلب کیا گیا ہے۔ رات بھر ہوئی فائرنگ سے بہار شریف کے لوگ خوفزدہ ہیں۔ پولیس انتظامیہ نے حساس علاقوں میں فسادات پر قابو پانے والی گاڑیوں اور جوانوں کو تعینات کر دیا ہے۔ پولیس ٹیم نے رات بھر حساس علاقوں میں چھاپے مارے۔ پولیس نے پہاڑ پورہ، خاس گنج اور گگن دیوان علاقوں سے 50 ملزمین کو گرفتار کیا ہے۔
بہار شریف نالندہ کے ایس پی اشوک مشرا نے کہا کہ گزشتہ رات تشدد میں ہلاک ہوئے شخص کی لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے بھیج دیا گیا ہے۔ گزشتہ رات چھاپے ماری کے دوران 50 سے زائد افراد کو گرفتار کیا گیا ہے اور اب تک 8 ایف آئی آر درج کی جاچکی ہے۔
نالندہ میں انتظامی سطح پر کرفیو نافذ کر دیا گیا ہے۔ انٹرنیٹ سروس ابھی تک بحال نہیں کی گئی۔ ساسارام میں بھی صورتحال ٹھیک نہیں ہے۔ ساسارام میں ایک دھماکہ بھی ہوا جس میں 6 افراد زخمی ہوئے۔ زخمیوں کا علاج کیا جا رہا ہے۔ لواحقین کا الزام ہے کہ زخمیوں کا صحیح علاج نہیں کیا جا رہا ہے۔
یہ بھی پڑھیں : Violence in Biharsharif بہار شریف میں رام نومی کے دوران پُرتشدد جھڑپیں، فائرنگ میں متعدد افراد زخمی