ETV Bharat / state

رکن اسمبلی اور ضلع کونسلر کے حامیوں کے درمیان فائرنگ، دو زخمی - رکن اسمبلی اور ضلع کونسلر کے حامیوں کے درمیان فائرنگ، دو زخمی

ریاست بہار کے مہاراج گنج لوک سبھا حلقہ میں انتخابات کے چند گھنٹےقبل تريّا اسمبلی حلقے کے ستاسی گاؤں میں ممبر اسمبلی اور ضلع کاؤنسلر کے حامیوں کے درمیان فائرنگ میں دو افراد زخمی ہو گئے۔

بہار
author img

By

Published : May 12, 2019, 12:22 PM IST

پولیس ذرائع نے آج یہاں بتایا کہ ہفتہ کی رات تقریباً ساڑھے دس بجے تريا سے راشٹریہ جنتا دل (آر جے ڈی) کے ممبر اسمبلی مندریكا رائے اور ایسوواپور کی ضلع کاؤنسلر پرینکا سنگھ کے دیور پرمود کمار سنگھ کے درمیان سیاسی بحث کے دوران جھگڑا ہوگیا۔

تنازع اتنا بڑھ گیا کہ دونوں طرف سے گولیاں چلی جس میں گولی لگنے سے دو لوگ زخمی ہو گئے۔

زخمیوں کو علاج کے لیے تريا ریفرل ہسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔

ذرائع نے بتایا کہ واقعہ کے بعد مقامی لوگ مشتعل ہوگئے اور رکن اسمبلی رائے کو کچھ دیر کے لئے یرغمال بنا لیا۔

واقعہ کی اطلاع ملتے ہی تریا تھانہ کے علاوہ کئی تھانوں کی پولیس ستاسی گاؤں پہنچی اور معاملے کی چھان بین کی۔

وہیں، واقعہ کی اطلاع ملتے ہی پولیس سپرنٹنڈنٹ هركشور رائے کے علاوہ پولیس اور انتظامیہ کے کئی سینئر افسران بھی موقع پر پہنچ کر واقعہ کی معلومات حاصل کررہے ہیں۔

پولیس سپرنٹنڈنٹ نے ایم ایل اے کو لوگوں سے آزاد کرایا اور اپنی تحویل میں چھپرہ لے گئے۔

واضح رہے کہ ضلع کونسلر پرینکا سنگھ اور ان کے دیور بی جے پی امیدوار جناردن سنگھ سگريوال کے سخت حامی ہیں۔

وہیں، دوسری جانب ممبر اسمبلی مندریكا رائے آر جے ڈی امیدوار اور پربھوناتھ سنگھ کے بیٹے رندھیر سنگھ کی حمایت میں پارٹی کی تشہیر میں گزشتہ کئی دنوں سے مصروف ہیں۔

واقعہ کے بعد ضلع انتظامیہ کی طرف سے اس علاقے میں الرٹ کا اعلان کر کے بڑی تعداد میں پولیس فورسز کی تعیناتی کی گئی ہے۔

Intro:Body:

News

Conclusion:

For All Latest Updates

TAGGED:

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.