اطلاعات کے مطابق یہ حادثۃ اس وقت پیش آیا جب ٹرین کو سٹرنگ کے لیے لے جایا جا رہا تھا، سلیپر کے باگی نمبر چھ میں آگ لگ گئی جس کے بعد وہاں افراتفری مچ گئی۔
حالانکہ کافی مشقت کے بعد آگ پر قابو پالیا گیا۔اس حادثے میں کسی بھی طرح کے جانی و مالی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ہے۔
دربھنگہ اسٹیشن ماسٹر بلرام نے بتایا کہ یہ حادثہ ٹرین کو واشنگ پیٹ پر لے جانے کے دوران پیش آیا۔ جس کے بعد فائر بریگیڈ کی مدد سےآگ پر قابو پایا گیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ آگ لگنے کی وجہ کا ابھی تک پتہ نہیں چل سکا ہے ۔اس سلسلے میں تحقیقات کے لیے سمستی پور سے ایک جانچ ٹیم یہاں آئے گی اور معاملے کی تحقیقات کرے گی۔
مقامی باشندہ راہل کمار نے کہا کہ 'میری نظر کے سامنے آگ لگی۔ اس نے بتایا کہ 'یہ حادثہ قریب آٹھ بجے رات میں پیش آیا ایک باگی جل کر خاک ہو گئی'۔
راہل کے مطابق اگر آگ پر قابو نہیں پایا جاتا تو ایک بڑا حادثہ ہو سکتا تھا کیونکہ یہا پر ریک پوائنٹ بھی ہے جہاں ٹرک وغیرہ بھی لگا رہتا ہے۔