گیا:ریاست بہار کے ضلع گیا کے چندوتی بلاک میں واقع امراہا گاوں کے ایک کھلیان میں رکھے دھان میں آگ لگ گئی ۔یہ واقعہ گاؤں کے جنوبی سڑک کے کنارے واقع امراہا پرائمری ایگریکلچر کریڈٹ کوآپریشن کمیٹی لمیٹیڈ کی عمارت کے قریب پیش آیا ہے ۔Fire Break Out In Paddy Storage Room In Gaya Bihar
کسان محمد اعجازالحق نے بتایا کہ پچیس ایکڑ میں دھان کی فصل کٹائی کرکے اسے کھلیان میں رکھا گیا تھا کچھ اراضی بٹائی پر دوسرے کسانوں نے بھی کاشت کی تھی چونکہ اس مرتبہ بارش نہیں ہوئی تھی تو ڈیزل اور ٹیوب نل سے آبپاشی کرکے کاشت کی گئی تھی جس میں لاگت گزشتہ برسوں سے زیادہ لگی۔کٹی ہوئی فصل قریب دس لاکھ روپے کی تھی جو پوری طرح سے جل کر راکھ ہوگئی ہے،مہنگائی اور بارش نہیں ہونے کی وجہ سے قرض لے کر کاشت کی گئی تھی لیکن سب کچھ اب برباد ہوگیا ہے ،
مزید پڑھیں:Farmers Selling Paddy کسان نجی کمپنی کو دھان فروخت کررہے ہیں
بھاکپا مالے کے رہنماء طارق انور نے کہاکہ کسانوں کو بڑا نقصان ہوا ہے حکومت اور انتظامیہ کو انکی مدد کرنی چاہیے ، مقامی سرکل اور بلاک کے افسران یہاں آکر جائزہ لیں تاکہ پتہ چل سکے کہ کتنا نقصان ہوا ہے؟ حالانکہ کسانوں کی مانیں تو دس لاکھ روپے کا نقصان ہوا ہے ، انہوں نے کہاکہ آگ لگنے کی وجہ تو معلوم نہیں ہوسکی ہے البتہ پولیس کو اس معاملے کی تفتیش کرنی چاہیے۔
واضح ہوکہ ضلع ان دنوں دھان کی فصل میں آگ لگنےبکے واقعات میں اضافہ ہوا ہے گزشتہ رات کو ہی بیلاگنج کے سادی پور گاوں میں دھان میں آگ لگنے سے لاکھوں کا نقصان ہوا ہے Fire Break Out In Paddy Storage Room In Gaya Bihar