پٹنہ: آر جے ڈی سپریمو لالو پرساد کی مشکلات میں مسلسل اضافہ ہوتا جارہا ہے۔
اطلاعات کے مطابق گزشتہ روز ایک آڈیو وائرل ہوا تھا جس میں لالو یادو للن پاسوان کو عظیم اتحاد میں شامل ہونے کی بات کہہ رہے تھے۔ اس کے بعد للن پاسوان نے لالو یادو کے خلاف نگرانی تھانے میں ایف آئی آر درج کرائی ہے۔
ایف آئی آر درج کرانے کے بعد، للن پاسوان نے کہا کہ عوام رکن اسمبلی کا انتخاب کرتی ہے اور رکن اسمبلی عوام کا خادم ہوتا ہے۔ ایسی صورتحال میں کسی بھی عوامی نمائندے کو لالچ دے کراپنے فرض سے ہٹانے کی کوشش جرم اور بدعنوانی کے دائرے میں آتا ہے لہذا ہم نے نگرانی تھانے میں لالو یادو کے خلاف شکایت درج کرائی ہے۔
انہوں نے کہا کہ مجھے قانون پر پورا اعتماد ہے، میرے ساتھ انصاف ہوگا اور انہیں سزا دی جائے گی۔