ETV Bharat / state

بی جے پی امیدوار کے خلاف ایف آئی آر

ریاست بہار کے ضلع ارریہ میں گزشتہ کئی دنوں سے ایک آڈیو وائرل ہو رہا تھا جس پر ضلع انتظامیہ نےکارروائی کی اور بی جے پی کے ایک امیدوار کے خلاف ایف آئی آر درج کی ہے۔

پردیپ کمار سنگھ
author img

By

Published : Apr 14, 2019, 7:19 PM IST

دراصل بی جے پی امیدوار پردیپ کمار سنگھ کی ایک آڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھی جس میں وہ اپنے حامی سے ہندوتوا کے نام پر ووٹ مانگنے اور راجد امیدوار کو ووٹ دئے جانے پر ارریہ کو پاکستان بن جانے کی بات کہہ رہے تھے۔

متعلقہ ویڈیو

اس معاملے کو ضلع انتظامیہ نے سنجیدگی سے لیا اور سی او اشوک کمار سنگھ نے نگر تھانہ میں پردیپ کمار سنگھ کے خلاف ایف آئی آر درج کرایا۔

درج معاملہ نمبر 295/19 کے مطابق یوٹیوب پر ایک آڈیو وائرل ہو رہا تھا جس میں بی جے پی امیدوار کو متنازع بات کرتے ہوئے سنا جاسکتا ہے۔

ضلع کلکٹر بیجناتھ یادو نے وائرل آڈیو میں پردیپ کمار سنگھ کی آواز ہونے کی تصدیق کو لے کر ایک جانچ کمیٹی بنائی گئی تھی جس میں کمیٹی نے پردیپ کمار کے آواز ہونے کی تصدیق کی۔

قابل ذکر ہے کہ پردیپ کمار سنگھ پر ضابطہ اخلاق کے خلاف ورزی کرنے پر دفعہ 188،153(A),295(A),298,171(D)کے علاوہ 125 آر پی کا ایکٹ بھی لگایا گیا ہے۔

مذکورہ معاملےمیں پردیپ کمار سنگھ نے کہا کہ یہ مخالف پارٹی کی ایک سازش ہے، میری آواز کے ساتھ چھیڑ چھاڑ ہوا ہے، یہاں کی عوام جانتی ہے کون ملک مخالف نعرہ لگانے والوں کو جگہ دیتا ہے، راجد امیدوار سرفراز عالم کا بھی ایک اسٹنگ ویڈیو آیا تھا مگر اس پر کوئی کارروائی نہیں ہوئی۔

Intro:ای ٹی وی بھارت کی خبر کا اثر، متنازعہ آڈیو وائرل میں بھاجپا امیدوار پر معاملہ درج

ارریہ : گزشتہ کئی دنوں سے ایک آڈیو وائرل ہو رہا تھا جسے ضلع انتظامیہ نے سنجیدگی سے لیتے ہوئے اس پر کارروائی کی ہے، اس خبر کو ای ٹی وی بھارت نے ترجیحی طور پر نشر کیا تھا اور ضابطہ اخلاق کے خلاف ورزی کئے جانے پر جس میں بھاجپا امیدوار اپنے ایک حمایتی سے فرقہ وارانہ آمیز گفتگو کر رہے تھے، اس پر ارریہ کی عوام سے گفتگو کی تھی جس پر عوام نے ایسے ماحول بنا ئے جانے پر شدید ردعمل کا اظہار کیا تھا.

Body:دراصل بھاجپا امیدوار پردیپ کمار سنگھ کی ایک آڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھی جس میں وہ اپنے حمایتی سے ہندتتو کے نام پر ووٹ مانگنے اور راجد امیدوار کو ووٹ دئے جانے پر ارریہ کو پاکستان بن جانے کی بات کہہ رہے ہیں، اس معاملے کو ضلع انتظامیہ نے سنجیدگی سے لیا اور سی او اشوک کمار سنگھ نے نگر تھانہ میں پردیپ کمار سنگھ پر ایف آئی آر درج کرایا، درج معاملہ نمبر 295/19 کے مطابق یوٹیوب پر ایک آڈیو وائرل ہو رہا تھا جس میں بھاجپا امیدوار متنازعہ بات کرتے ہوئے سنے جا رہے ہیں، اس کے ضلع کلکٹر بیجناتھ یادو نے ایک وائرل آڈیو میں پردیپ کمار سنگھ کی آواز ہونے کی تصدیق کو لے کر ایک جانچ کمیٹی بنائی گئی تھی جس میں کمیٹی نے پردیپ کمار کی ہی آواز ہونے کی تصدیق کی. پردیپ کمار سنگھ پر ضابطہ اخلاق کے خلاف ورزی کرنے پر دفعہ 188،153(A),295(A),298,171(D)کے علاوہ 125 آر پی کا ایکٹ بھی لگایا گیا ہے.

Conclusion:اس معاملے پر پردیپ کمار سنگھ نے کہا کہ یہ مخالف پارٹی کی ایک سازش ہے، میری آواز کے ساتھ چھیڑ چھاڑ ہوا ہے، یہاں کی عوام جانتی ہے کون ملک مخالف نعرہ لگانے والوں کو بلاتا ہے، راجد امیدوار سرفراز عالم کا بھی ایک اسٹینگ وڈیو آیا تھا مگر اس پر کوئی کارروائی نہیں ہوئی، آنے والے 23 تاریخ کو یہاں کی عوام اپنے ووٹ کے ذریعہ ایسے لوگوں کو سبق سکھائے گی.

بائٹ..... پردیپ کمار سنگھ ، بھاجپا امیدوار ارریہ

For All Latest Updates

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.