ETV Bharat / state

کالا بازاری کرنے والے 4 دکانداروں پرایف آئی آر درج - ضلع انتظامیہ کارروائی کررہی ہے

لاک ڈاؤن کے دوران ضروری اشیاء کی بڑھتی ہوئی کالا بازاری کے حوالے سے ضلع انتظامیہ کارروائی کررہی ہے۔ افسران خود ہی سڑکوں پر چھاپے مارتے نظر آرہے ہیں۔

کالا بازاری کرنے والے 4 دکانداروں پرایف آئی آر درج

author img

By

Published : Apr 12, 2020, 11:03 AM IST

لاک ڈاؤن کی وجہ سے لوگوں کی زندگیاں درہم برہم ہوگئی ہیں۔ ضروری سامان کی بڑھتی ہوئی ڈمانڈ کی وجہ سے بلیک مارکیٹنگ کی شکایات آنا شروع ہوگئی ہے۔ جس کے بعد پولیس مسلسل سخت نظر آرہی ہے۔ بلیک مارکیٹنگ کرنے والوں کی شناخت کی گئی ہے اور کارروائی کی جارہی ہے۔

ایک ایسا ہی تازہ ترین معاملہ ریاست بہار کے ضلع کھگڑیا کے گوگری سب ڈویژن علاقے میں جمال پور بازار کا ہے۔ جہاں 4 کرانا دکانداروں کے خلاف ایف آئی آر درج کی گئی۔

ضلع میں جمع خوری اور کالا بازری کو روکنے کے لیے گوگری سب ڈویژن انتظامیہ کی جانب سے مسلسل چھاپے مارے جارہے ہیں۔ اسی درمیان جمال پور بازار کے 4 دکانداروں کا فیکسڈ قیمت سے زائد قیمتوں پر سامان فروخت کرنے اور اشیاء کی قیمتوں کی چارٹ نہ بنانے پر لاپرواہی دیکھی گئی۔ جس کے بعد افسران نے دکانداروں سے پوچھ گچھ کی اور ان پر گوگری پولیس اسٹیشن میں مقدمہ درج کرلیا۔

واضح رہے کہ ضلع انتظامیہ کو جمال پور مارکیٹ میں کالا بازاری کی شکایات مقامی لوگوں کی جانب سے مستقل طور پر مل رہی تھیں۔ مقامی لوگوں کے مطابق یہ سامان دکانوں میں زیادہ قیمت پر فروخت کیا جارہا تھا۔ اس شکایت پر بی ڈی او گوگری اجے داس اور ایم او ششیھوشن کمار گئے اور دکانوں پر چھاپے مارے۔ جہاں کرانا کے دکاندار قصوروار پائے گئے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.