ETV Bharat / state

بہار: دلتوں کے ساتھ مار پیٹ، 40 پر ایف آئی آر درج - گھروں کو لوٹنے کا معاملہ

مہادلت بستی کو محاصرہ کرکے دلتوں کے ساتھ مار پیٹ اور گھروں کو لوٹنے کا معاملہ سامنے آیا ہے۔

بہار: مہا دلتوں کے ساتھ مار پیٹ، 40 پر ایف آئی آر درج

author img

By

Published : Jul 19, 2020, 11:11 AM IST

ریاست بہار کے مغربی چمپارن کے بگہا میں مہادلت بستی کو گھیر کر دلتوں کے ساتھ مار پیٹ اور گھروں کو لوٹنے کا معاملہ سامنے آیا ہے۔

اس معاملے پر سہودرا تھانہ میں سوگندھی دیوی نے ایف آئی آر درج کرائی ہے۔ سوگندھی دیوی نے درخواست میں کہا ہے کہ' 15 افراد ان کے گھر میں داخل ہوئے اور حملہ کرکے گھر کو لوٹ لیا۔'

انہوں نے کہا ہے کہ 'زیورات سمیت تین ہزار روپے لوٹ لئے ہیں اور موٹرسائیکل کو توڑ دیا ہے۔'

ان کا کہنا ہے کہ 'گاؤں کے ہی سنجے رائے، وجئے رائے، بھوپنارائن سنگھ، ناگیندر مشرا، ببلو مشرا، راجن مشرا، رمیش دت، رام نریش شرمہ، ددن سنگھ، بلونت سنگھ، مقبول حق، بندول میاں، رام ناتھ مہتو، گوتم مہتو اور گووند مہتو سمیت 25 کے قریب نامعلوم افراد نے لوٹ پاٹ کی ہے۔'

اس واقعے میں پانچ افراد زخمی ہوئے ہیں۔ زخمیوں کا علاج سب ڈویژن اسپتال نرکٹیا گنج میں چل رہا ہے۔

وہیں بہت سارے لوگوں کا کہنا ہے کہ 'ٹرانسفرمر تنازعہ کو لے کر لڑائی ہوئی ہے۔'

پولیس انسپکٹر دھننجئے کمار سنگھ نے بتایا کہ 'درج معاملے میں پندرہ افراد کو نامزد کیا گیا ہے اور 25 افراد کو نامعلوم نامزد کیا گیا ہے۔'

فی الحال پولیس معاملے کی تفتیش کر رہی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.