واقعہ رام گڑھ پولیس اسٹیشن کے علاقہ کے سداللہ پور گاؤں کا ہے۔
بتایا جاتا ہے کہ گاؤں میں پڑوسیوں کے مابین جھگڑے میں ایک شخص نے ہوائی فائرنگ کی تھی۔
اطلاع ملنے پر پولیس موقع پر پہنچی اور ملزم نوجوان کے گھر پر چھاپہ مارا، پولیس کو دیکھ کر اس نے اپنے گھر کے دروازے بند کرلئے۔
پولیس کی بہت کوششوں کے بعد بھی، جب گھر کا دروازہ نہیں کھلا تو تھانہ صدر راجیو رنجن سنگھ نے گاؤں سے سیڑھی منگوائی اور چھت کے راستہ گھر میں داخل ہوئے اور ملزم نوجوان کو گرفتار کر لیا۔
گرفتار نوجوان کا نام سنجے تیواری بتایا گیا ہے۔
اسی دوران کیمور پولیس کے کیپٹن دلنواز احمد نے بتایا کہ رام گڑھ پولیس اسٹیشن کے علاقہ سدداللہ پور گاؤں میں ملزم سنجے تیواری نے پڑوس میں جھگڑا ہونے کے بعد کٹہ سے فائرنگ کر دی۔ اس فائرنگ سے کوئی زخمی نہیں ہوا۔
انہوں نے بتایا کہ 'اس کے پاس سے ایک دیسی کٹہ، دیسی مصنوعی رائفل اور 0.315 بور کے دو زندہ شاٹس، دو مس فائر گولی اور 15 کھوکے برآمد ہوئے۔
ایس پی نے بتایا کہ ملزم سنجے تیواری قتل اور جنسی زیادتی کی کوشش کے معاملے میں پہلے بھی جیل جا چکا ہے'۔