ETV Bharat / state

عقیدت کا تہوار چھٹھ پوجا پرامن طریقے سے اختتام پذیر - چھٹھ پوجا کی خبر

چار دنوں تک چلنے والا ہندو مذہب کا تہوار چھٹھ آج صبح طلوع آفتاب کی پوجا کے بعد اختتام پذیر ہوگیا۔

عقیدت کا تہوار چھٹھ پوجا پرامن طریقے سے اختتام پذیر

author img

By

Published : Nov 21, 2020, 12:55 PM IST

بہار میں چھٹھ ہندو مذہب کا سب سے بڑا تہوار مانا جاتا ہے، چھٹھ کا آغاز گزشتہ شام ڈوبتے سورج کی پوجا کر کے ہوا اور آج طلوع آفتابکے ساتھ ختم ہوا، ہندو عقیدت مند غروب اور طلوع آفتاب کے دوران پانی میں کھڑے ہو کر سورج کی پوجا کرتے ہیں۔

چھٹھ تہوار ملک کے الگ الگ حصوں میں عقیدت و احترام کے ساتھ منایا جاتا ہے مگر اس تہوار کا تعلق اور اس کی بنیاد بہار سے ہے، چار دنوں تک چلنے والے اس تہوار میں چاروں دن کی الگ الگ نوعیت ہے، پہلے دن کدو چاول کھا کر اس کی شروعات کرتے ہیں، دوسرے دن کھرنا کھایا جاتا ہے، جبکہ تیسرے دن پانی میں داخل ہوکر پوجا کرنے والی خواتین ڈوبتے سورج کی پوجا کرتی ہیں اور پھر اگلی صبح سورج کی روشنی پڑتے ہی پوجا کے بعد یہ تہوار ختم ہو جاتا ہے۔

چھٹھ پوجا میں شرکت کرتے عقیدت مند
چھٹھ پوجا میں شرکت کرتے عقیدت مند

چھٹھ پوجا کے موقع پر ضلع انتظامیہ پولس اہلکاروں کے ہمراہ پوری طرح مستعد رہی، ضلع میں کہیں کسی طرح کا کوئی ناخوشگوار واقعہ پیش آنے کی کوئی اطلاع نہیں ہے، ارریہ کے بس اسٹینڈ واقع نہر، کالی مندر، ترشولیہ گھاٹ، رانی گنج ،فاربس گنج، کرسا کانٹا ،نرپت گنج، سکٹی، جوکی ہاٹ،بھرگامہ وغیرہ کے گھاٹ پر بھی بحسن و خوبی چھٹھ پوجا اختتام پذیر ہوا۔

چھٹھ پوجا میں شرکت کرتے عقیدت مند
چھٹھ پوجا میں شرکت کرتے عقیدت مند

صبح چار بجے سے ہی لوگ اپنے اپنے اہل خانہ کے ہمراہ گھاٹ پر پہنچنے لگے تھے اور پوجا کا سامان پھل و دیگر چیزیں لے کر پانی میں کھڑی ہوکر خواتین سورج طلوع ہونے کا انتظار کر رہی تھیں، چھٹھ منانے والی خواتین مسلسل 36 گھنٹوں تک بھوکا رہنے کے بعد آج کچھ کھانا کھائیں گی۔

عقیدت کا تہوار چھٹھ پوجا پرامن طریقے سے اختتام پذیر

اس تہوار کو منانے کے لیے لوگ بڑی تعداد میں دور دراز سے اپنے گھر پہنچتے ہیں، اس تہوار کا سال بھر لوگ بے صبری سے انتظار کرتے ہیں، تہوار کو لیکر کئی مقامات پر پولس اہلکار نگر تھانہ صدر سنیل کمار کی قیادت میں مستعد نظر آئی، جبکہ ضلع کلکٹر پرشانت کمار، ایس پی ہردے کانت نے بھی گھاٹوں پر پہنچ کر معائنہ کیا اور پرامن طریقے سے اس تہوار کو منانے پر عوام کا شکریہ ادا کیا، حالانکہ ضلع انتظامیہ کی جانب سے جاری گائیڈ لائن کے مطابق کہیں بھی سوشل ڈسٹنس پر عمل کرتے ہوئے نہ تو عوام اور نہ یہ عقیدت مندوں کو دیکھا گیا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.