ضلع کے بلونڈی میں واقع اردو میڈل اسکول میں اجلاس منعقد کیا گیا جس میں اردو والوں کی خاصی تعداد نے شرکت کی۔
اجلاس کی نظامت ایڈوکیٹ اقبال انصاری نے کی جبکہ حافظ احمد صدارت کی۔
اقبال انصاری نے اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے تنظیم کے اغراض و مقاصد پر تفصیلی روشنی ڈالی جبکہ تنظیم کے سربراہ ڈاکٹر انیس الرحمان نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اردو کسی قوم کی زبان نہیں ہے اور ایک سازش کے ذریعہ اردو کو ایک خاص مذہب سے جوڑدیا گیا جس کی وجہ سے اردو کو کافی نقصان ہوا ہے۔
انہوں نے کہا کہ اردو کے فروغ کےلیے اردو والوں کو سامنے آنا چاہئے اور جدید طریقے استعمال کرتے ہوئے زبان کو عام کرنے کی ضرورت پر زوردیا۔
مہمان خصوصی کی حیثیت سے کشن گنج سے آئے محمد شعیب عالم نے شرکت کی۔
اجلاس کے آخر میں بلاک سطحی کمیٹی تشکیل دی گٸ جو اس طرح ہے۔صدر غفران احمد، ناٸب صدر ہمایون معین، سکریٹری محمد صدام حسین، خزانچی اختر عالم کو منتخب کیا گیا۔