ETV Bharat / state

بھاگلپور: کسانوں کو بیدار کرنے کا اٹھایا بیڑہ - اردو نیوز بھاگلپور

بہار کے بھاگلپور میں واقع کلا کیندر میں زرعی قوانین کی مخالفت میں ایک مذاکرے کا انعقاد کیا گیا جس میں ضلع کی کسان تنظیموں کے نمائندوں نے شرکت کی۔ شرکاء نے ملک میں کسانوں کو درپیش مسائل اور زرعی قوانین کے ممکنہ اثرات پر تبادلہ خیال کیا۔

farmers meeting on farmers issue in bhagalpur
کسانوں کو بیدار کرنے کا اٹھایا بیڑہ
author img

By

Published : Jan 16, 2021, 10:33 PM IST

کسان تنظیموں سے جڑے لوگوں کا کہنا تھا کہ بہار میں پہلے سے ہی کسان بدحال ہیں اور ایم ایس پی ختم کیے جانے کے باعث کسان اب مزدور بن جائے گا۔ زرعی قوانین کے نفاذ کی بدولت کسانوں کی حالت اور بھی بدتر ہوجائے گی اور یہاں کے کسان اس بات کو دھیرے دھیرے سمجھ رہے ہیں اور حکومت کے ذریعہ بنائے گئے قانون کے خلاف آواز بلند کرنے لگے ہیں۔

دیکھیں ویڈیو

کسان سنگھرش سمیتی کے نمائندوں کا کہنا تھا کہ شملہ میں پہلے 20 روپئے کیلو سیب بکا کرتا تھا لیکن ایک بڑی کمپنی آئی اور اس نے شروع میں 22 روپئے کیلو سیب خریدنا شروع کر دیا لیکن تھوڑے دنوں بعد جب حکومت نے سرکاری منڈی ختم کر دی تو اب حالت یہ ہے کہ سیب 6 روپئے کیلو بک رہے ہیں اور زرعی قانون نافذ ہونے کے بعد یہی حال اناج پیدا کرنے والے کسانوں کا بھی ہوگا۔

مزید پڑھیں:

کیمور: چوبیس گھنٹہ کے اندر اغوا بچہ برآمد

لہذا کسانوں کو دہلی میں دھرنا پر بیٹھے کسانوں کا ساتھ دینا چاہئے کیونکہ زرعی قانون کا اثر ملک گیر سطح پر ہوگا اور کسان پہلے سے زیادہ بدحال ہوجائیں گے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.