ETV Bharat / state

معروف ادیب و شاعر بدنام نظر کا انتقال اور تدفین - جنازے میں بڑی تعداد میں لوگ شامل ہوئے

بہار کے معروف شاعر اور ادیب بدنام نظر کا انتقال ہوگیا ہے۔ 81 برس کی عمر میں انہوں نے اس دار فانی کو الوداع کہا۔ گزشتہ دو ماہ سے وہ ڈینگو وائرس کی زد میں تھے۔ منگل کو عشاء کی نماز کے بعد آبائی گھر کندا گاؤں میں ان کی تدفین عمل میں لائی گئی۔ جنازے میں بڑی تعداد میں لوگ شامل ہوئے۔ Famous Writer and Poet Badnam Nazar

The death and Burial of the Famous Writer and Poet Badnam Nazar

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Dec 13, 2023, 1:17 PM IST

گیا: بہار کے معروف شاعر اور ادیب بدنام نظر نے داعیٔ اجل کو لبیک کہہ دیا۔ قریب اکیاسی برس کی عمر میں انہوں نے گیا شہر کے علی گنج موڑ پر واقع ایک نجی اسپتال میں علاج کے دوران آخری سانس لی، بدنام نظر کا یوں تو آبائی وطن بہار کے شیخ پورہ ضلع کا کندا گاؤں ہے۔ تاہم ان کا گہرا لگاؤ گیا اور کلکتہ سے بھی رہا ہے، گیا کی بڑی ادبی شخصیات بالخصوص کلام حیدری، معین شاہد، شاہد احمد شعیب وغیرہ ان کے اچھے دوستوں میں تھے اور گیا کی ادبی شعری نشستوں کی کامیابی، مقبولیت اور فروغ میں بڑا تعاون رہا ہے، آج اُن کے انتقال کی خبر سے ملک کا ادبی حلقہ سوگوار ہوگیا، گیا میں انتقال کی خبر کے بعد تعزیت کرنے والوں کا سلسلہ شروع ہو گیا۔

یہ بھی پڑھیں:

گیا کوعلمی و ادبی دنیا میں نمایاں مقام حاصل ہے: بدنام نظر

قبل ازیں کی اطلاع کے مطابق ان کی وصیت کی روشنی میں کندا شیخ پورہ میں تدفین عمل میں لانے کا کہا گیا، پسماندگان میں ایک بیٹا اور ایک بیٹی ہیں، مرحوم کی بیٹی گیا شہر کے نیو کریم گنج محلہ میں مقیم ہیں جہاں وہ اپنی بیٹی کے یہاں ہی مقیم تھے، جب کہ بیٹا دلی میں ہے، اطلاع کے مطابق میت شیخ پورہ کے کندا آبائی گاؤں لے جائی گئی۔ دو ماہ سے مرحوم ڈینگو کی زد میں تھے اور اس کے بعد ہی ان کی صحت مسلسل بگڑتی رہی، منگل کی صبح چار بجے اُنہوں نے دار فانی کو الوداع کہا، مرحوم ایک بڑے شاعر تھے، اُن کے کئی مجموعے بھی منظر عام پر آچکے ہیں۔ جن میں خصوصی طور پر تہی دست، غزلوں کا مجموعہ نزول اور بارِ گراں نے خوب مقبولیت حاصل کی۔

منگل کو عشاء کی نماز کے بعد ان کے آبائی گھر کندا گاؤں میں ان کی تدفین عمل میں لائی گئی، ان کے جنازے میں بڑی تعداد میں کئی شخصیات، دانشوران اور شعراء سمیت بڑی تعداد میں لوگ شامل ہوئے۔ اُن کے انتقال پر ادبی شخصیات جن میں سید احمد قادری، احسان اللہ دانش، غفران اشرفی، ندیم جعفری اور دیگر ادیبوں نے گہرے رنج و صدمہ کا اظہار کیا ہے اور دعاء کی ہے کہ اللہ مرحوم کے درجات کو بلند فرمائے اور پسماندگان کو صبر جمیل عطا فرمائے۔

For All Latest Updates

TAGGED:

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.