ETV Bharat / state

Fake Farmers Got Crop Compensation: کھیتی نہ کرنے والے افراد کے لیے فصل نقصان کا معاوضہ ! - فصل نقصان میں ملنے والے معاضے میں بدعنوانی

ریاست بہار کے ضلع دربھنگہ صدر بلاک کے بھل پٹی پنچایت میں کھیتی باڑی نہ کرنے والے افراد کو بھی فصل نقصان کا معاوضہ دیے جانے کا معاملہ سامنے آیا ہے۔ Fake Farmers Got Crop Compensation

fake farmers got crop compensation
کھیتی نہ کرنے والے افراد کے لیے فصل نقصان کا معاوضہ
author img

By

Published : Feb 11, 2022, 9:49 PM IST

دربھنگہ صدر بلاک میں فصل کے نقصان کے معاوضے کی تقسیم میں مشیر زراعت، کوآرڈینیٹر اور بلاک ایگریکلچر کنسلٹنٹ پر من مانی کر نے کے الزامات عائد کیے جارہے ہیں۔ فصل نقصان کے لیے جمع کی گئی درخواستیں من مانی طور پر مسترد کی جا رہی ہیں۔

اس سلسلے میں انصاف منچ کے ضلع سکریٹری مقصود عالم پپو خان ​​اور سی پی آئی (ایم ایل) صدر ایریا کمیٹی کے سکریٹری اشوک پاسوان نے مشترکہ طور پر بیان جاری کرتے ہوئے کہاکہ' فصل نقصانات کی بھرپائی کے لیے عرضی دی گئیں تھی۔ لیکن فصل کے نقصان کا معاوضہ ان کاشتکاروں کو نہیں دیا جا رہاہے، بلکہ ایسے افراد کو دیا جارہا ہے جو کھیتی باڑی تک نہیں کرتے۔' Fake Farmers Got Crop Compensation

دوسری طرف سی پی آئی (ایم ایل) بھال پٹی نینا گھاٹ کے مقامی سکریٹری بھولا سہنی، سکریٹری للت چوپال، وبٹائی دار کے لیڈر راما شنکر پاسوان نے کہاکہ' بھال پٹی پنچایت کے 90 فیصد کسانوں نے کی طرف سے تحریری درخواست دی گئی تھی، اس کے باوجود کسانوں کو اب تک معاضہ نہیں ملا ہے، جبکہ انہوں نے تحریری درخواست دے کر معاوضے کا مطالبہ کیا تھا۔'

انہوں نے ضلع انتظامیہ پر فرضی کسانوں کو لین دین کی بنیاد پر فصلوں کے نقصان کا معاوضہ دیے جانے کا الزام عائد کیا ہے۔ کسان رہنما للت چوپال راما شنکر پاسوان نے اعلان کیا ہے کہ اگر فرضی ادائیگی نہ روکی گئی تو محکمہ زراعت کے دفتر کا گھیراؤ کیا جائے گا۔'

مزید پڑھیں:

For All Latest Updates

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.