اطلاع کے مطابق کمشنر نے اس دوران میڈیکل کالج وہسپتال کے سپرنٹنڈنٹ اور متعلقہ ڈاکٹروں سے تفصیلی معلومات حاصل کی اورساتھ ہی انہوں نے کانفرنس روم ، لیبارٹری ، مشاورت روم ، بیت الخلا اور آئی بینک روم کا معائنہ کیا۔
ڈاکٹر کی طرف سے کمشنر کو آنکھوں کے تعلق سے تفصیلی معلومات دی گئیں اور بتایا گیا کہ اس آئی بینک میں 1 سے 5 دن تک ہی آنکھوں کو رکھا جا سکتا ہے۔
کمشنر نے آیوشمان بھارت کے لئے بنائے جارہے کاؤنٹرز اور ایمرجنسی روم کا معائنہ کرتے ہوئے ایمرجنسی روم میں زیرعلاج آبگلہ مانپور کے باشندے کوثر خان اور نجمہ خاتون سے مل کرعلاج ، کھانا اور ادویات سے متعلق معلومات حاصل کی ۔
انہوں نے ہسپتال کے منیجر سے کہا کہ وہ ہسپتال کی صفائی پر خصوصی توجہ دیں۔