ETV Bharat / state

امیر شریعت کے تمام عزائم کو پائے تکمیل تک پہنچائیں گے: نائب امیر - نائب امیر شریعت مولانا شمشاد رحمانی قاسمی

نائب امیر شریعت مولانا شمشاد رحمانی نے امیر شریعت مولانا ولی رحمانی کے عزائم کو پائے تکمیل تک پہنچانے کا عہد کیا ہے۔ نائب امیر شریعت نے ای ٹی وی سے خصوصی ملاقات میں کہا کہ وہ امیر شریعت مولانا ولی رحمانی رحمتہ علیہ کے عزائم کو پائے تکمیل تک پہنچائیں گے۔

امیر شریعت کے تمام عزائم کو پائے تکمیل تک پہنچائیں گے نائب امیر

author img

By

Published : Apr 8, 2021, 12:56 PM IST

بنیادی عصری اور دینی تعلیم سے ملت کے نونہالوں کو آراستہ کرنے کا جو عزم امیر شریعت مولانا ولی رحمانی نے کیا تھا۔ نائب امیر شریعت مولانا شمشاد رحمانی قاسمی ان تمام کاموں کو کو پائے تکمیل تک پہنچانے کی کوشش میں مصروف ہیں۔

ای ٹی وی بھارت سے خصوصی بات چیت کے دوران انہوں نے کہا کہ یہ کافی غمناک مرحلہ ہے۔ امیر شریعت مولانا ولی رحمانی نے بہت ہی کم مدت میں بہت عظیم کام انجام دیئے ہیں۔

ان کے بعد یہ ذمہ داری اب میرے اوپر ہے۔ تادم حیات جب تک جس قدر ممکن ہوسکے گا، حضرت مولانا ولی رحمانی کے عزائم، منصوبوں اور خواب کو مکمل کرنے کی میری پوری کوشش رہے گی۔

امیر شریعت کے تمام عزائم کو پائے تکمیل تک پہنچائیں گے نائب امیر

رحلت سے چند روز قبل انہوں نے نائب امیر شریعت کے طور پر دیوبند کے استاد مولانا شمشاد رحمانی قاسمی کو نامزد کیا تھا۔ اس پر انہوں نےکہا کہ مولانا ولی رحمانی نے اپنے انتقال کے ایک ہفتے قبل یعنی 21 مارچ کو یہ تحریر جاری فرمائی۔ اس وقت ان کی طبیعیت بھی بہتر تھی اور اس کے ٹھیک ہفتے بعد 28 مارچ کو وہ دنیا فانی سے کوچ کرکے۔ مجھے نہیں معلوم انہوں نے مجھ میں کیا صلاحیتیں دیکھیں، ان کے نگاہ انتخاب سے اندازہ ہوتا ہے کہ انہوں نے کچھ چیزیں دیکھیں ہوں گی، جو میرے لیے حوصلہ کن بات ہے۔ میں کوشش کروں گا کہ میں ان کے اعتماد پر کھرا اتروں۔

انہوں نے بتایا کہ تعلیم اور صحت میری اولین ترجیح ہے۔ میں اسلامی طرز پر پر مکاتب قائم کرنا چاہتا ہوں۔ ہر ضلع میں ایسے اسکول قائم کرنا چاہتا ہوں جہاں عصری تعلیم کے ساتھ دینی تعلیم بھی پڑھائی جاسکے۔ ساتھ میں مولانا ولی رحمانی کے عصری تعلیم کے خواب کو پورا کرنے کی کوشش کروں گا۔

واضح رہے کہ امارت شرعیہ کی ایک صدی پر مشتمل تاریخ نے بہار، اڑیسہ، جھارکھنڈ اور بنگال تک اپنی دسترس قائم کی ہے۔ اس دوران کئی اہم کام ہوئے۔ اس مدت میں امارت کو 8 امیر شریعت ملے۔ 8 ویں امیر شریعت مولانا ولی رحمانی نے 5 سال 4 مہینے کی مدت میں کئی تاریخی کارنامے انجام دیئے۔

انہوں نے 15 اپریل 2018 کو تاریخی گاندھی میدان میں دین بچاو دیش بچاو ریلی کا انعقاد کر ایک تاریخ رقم کی۔ ان کی آواز پر دو لاکھ لوگ جمع ہوئے تھے، جسے دیکھ کر سیاست دانوں کی نیند اڑ گئی تھی۔ اپنے انتقال سے چند مہینے قبل انہوں نے تحفظ اردو تحریک کا آغاز کیا۔ اس کے بعد سی بی ایس سی کے طرز پر پورے ملک میں اسکول اور مکاتب قائم کرنے کا سلسلہ شروع کیا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.