ETV Bharat / state

بھاگلپور کے ٹیکہ کاری افسر کے ساتھ خصوصی بات چیت - bhagalpur medical officer

عالمی وبا کورونا وائرس (کووڈ 19) نے دنیا بھر میں جہاں قہر برپا کیا ہوا ہے وہیں اس کی وجہ سے خسرہ، پولیو اور ڈپتھیریا جیسی بیماریوں کا سامنا کررہے کم از کم 68 ملکوں کے ایک سال سے کم عمر کے کروڑوں بچوں کے ٹیکہ کاری کا کام متاثر ہوا ہے۔

بھاگلپور کے ٹیکہ کاری افسر
بھاگلپور کے ٹیکہ کاری افسر
author img

By

Published : Jun 5, 2020, 11:52 AM IST

اس کا کافی اثر ریاست بہار پر بھی پڑا ہے جہاں تقریبا ڈیڑھ مہینے سے ٹیکہ کاری کا کام بند رہا اور اب موسم گرما میں خسرہ اور چمکی بخار جسے جاپانی انسیفلائٹس بھی کہا جاتا ہے کا اثر بڑھنے لگا ہے اور گزشتہ سال موسم گرما میں بڑی تعداد میں اس بیماری سے بچوں کی اموات ہوئی تھیں۔

ایسے میں کورونا کی وجہ سے ٹیکہ کاری میں پڑا رخنہ ریاست کے لیے خطرناک ثابت ہوسکتا ہے۔ ایسے میں ضلع بھاگلپور میں اس سے نپٹنے کیلئے محکمہ صحت نے کس طرح کی تیاری کر رکھی ہے۔ اس بارے میں بھاگلپور سے ای ٹی وی بھارت کے نمائندہ نے ضلع ٹیکہ کاری افسر ڈاکٹر منوج چودھری سے بات چیت کی۔

بھاگلپور کے ٹیکہ کاری افسر کے ساتھ خصوصی بات چیت

جس پر ڈاکٹر منوج چودھری نے بتایا کہ ڈیڑھ مہینہ کے وقفہ کی وجہ سے ضلع کے تقریبا پچاس ہزار بچے ٹیکہ کاری سے محروم رہے لیکن اب پھر سے ٹیکہ کاری کام شروع کر دیا گیا ہے اور خسرہ،پولیو اور ڈپ تھیریا جیسی بیماریوں کو روکنے کے لئے ٹیکہ پر خصوصی توجہ دی جا رہی ہے۔

انھوں نے مزید کہا کہ ٹیکہ کاری کے دوران یہ یقینی بنانے کی ہدایت دی گئی ہےکہ بچوں کے سرپرست ٹیکہ کاری کے دوران سماجی دوری کا خیال رکھیں ساتھ ہی ماسک اور دیگر احتیاط ضرور برتیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.