ETV Bharat / state

'مجھے سی پی آئی اور کانگریس کی حمایت حاصل' - گہما گہمی

ملک بھر میں عام انتخابات کے پیش نظر سیاسی پارٹیوں کی گہما گہمی اور رہنماؤں کا پارٹی بدلنے کا سلسلہ جاری ہے۔

Exclusive interview of Shakeel ahmed
author img

By

Published : May 2, 2019, 8:08 PM IST

کانگریس کے سابق ترجمان اور مدھوبنی سے لوک سبھا انتخابات میں آزاد امیدوار کے طور پر کھڑے شکیل احمد نے ای ٹی وی بھارت سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ 'سی پی آئی نے ان کی بھرپور حمایت کرنے کا اعلان کیا ہے لیکن پہلے اس سے قبل انہوں نے اس بات کی تصدیق کی کہ اقلیت کا ووٹ مدھوبنی میں کس کو جائے گا جس کے نتیجے میں انہیں پتہ چلا کہ اقلیت کے ووٹ شکیل احمد کو ہی جائیں گے'۔

شکیل احمد سے خصوصی بات چیت

انہوں نے مزید کہا کہ ' تین طلاق کا مسلئہ بی جے پی محض مسلمانوں کو بدنام کرنے کے لیے اٹھا رہی ہیں'۔

شکیل احمد کا کہنا ہے کہ ' میں آزاد امیدوار کی حیثیت سے انتخابات میں حصہ لے رہا ہوں لیکن کانگریس میری بھرپور حمایت کررہی ہے'۔

انہوں نے مزید کہا کہ 'بابری مسجد سانحہ پر میں نے ہی اس وقت کے وزیراعظم کو سخت خط لکھ کر مخالفت کی تھی، وہ خط آج بھی خدا بخش لائبریری میں موجود ہے'۔

واضح رہے کہ شکیل احمد مدھوبنی سے آزاد امیدوار کی حیثیت انتخابات میں حصہ لے رہیں ہے۔

Intro:(نوٹ...... ویڈیو پر ای ٹی وی بھارت کا واٹر مارک لگائیں)

میں واحد مسلم سیاست داں ہوں جس کے لئے آل انڈیا مسلم پرسنل لاء بورڈ کے پلیٹ فارم سے اجتماعی دعا ہوئی. ڈاکٹر شکیل احمد
ای ٹی وی بھارت نمائندہ عارف اقبال سے ڈاکٹر شکیل احمد کی خصوصی گفتگو

مدہوبنی : مدہوبنی پارلیمانی حلقہ سے کانگریس کے قدآور لیڈر و آزاد امیدوار کی حیثیت سے قسمت آزما رہے ڈاکٹر شکیل احمد نے ای ٹی وی بھارت نمائندہ عارف اقبال سے بات کرتے ہوئے کہا کہ میں نے بھلے ہی آزاد امیدوار کی حیثیت سے پرچہ نامزدگی داخل کیا ہو مگر کام کانگریس کا ہی کر رہا ہوں اور مدہوبنی میں میں کانگریس کا ایک ایک کارکن میری حمایت میں ہے، انہوں نے کہا کانگریس کے سابق وزیر اعلیٰ ڈاکٹر جگن ناتھ مشرا، پپو یادو، دیوندر یادو کے بعد آج سی پی آئی پارٹی نے میری حمایت کا اعلان کر دیا ہے اس سے مدہوبنی کی عوام کس طرف جارہی ہے اندازہ لگایا جا سکتا ہے.

Body:ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ بابری مسجد سانحہ پر میں نے ہی اس وقت ہماری پارٹی کے وزیراعظم کو سخت خط لکھ کر مخالفت کی تھی، وہ خط آج بھی خدا بخش لائبریری میں موجود ہے. انہوں نے کہا اسی بنا پر میں واحد مسلم سیاست داں ہوں جس کے لئے آل انڈیا مسلم پرسنل لاء بورڈ کے اجتماعی پلیٹ فارم سے سابق صدر حضرت مولانا علی میاں ندوی نے دعا کی تھی.

Conclusion:انہوں نے کہا کہ مجھے پوری امید ہے گزشتہ دو انتخاب سے زیادہ اس انتخاب میں میری جیت ہوگی.

انٹرویو...... ڈاکٹر شکیل احمد ، کانگریس کے قدآور لیڈر و آزاد امیدوار ، مدہوبنی
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.