ETV Bharat / state

By Election In Gaya سابق وارڈ کونسلر ابرار احمد کو سی سی اے کے تحت ڈیویزن بدری کا سامنا

گیا میں کل 9 جون کو دو وارڈوں میں ضمنی انتخاب ہوگا۔ اس سے پہلے ایک وارڈ میں سابق کونسلر ابرار احمد پر پولیس نے سی سی اے لگایا ہے اور اسے ڈیزن بدر کیا ہے

سابق وارڈ کونسلر ابرار احمد  کو سی سی اے کے تحت ڈیویزن بدری کاسامنا

author img

By

Published : Jun 8, 2023, 4:38 PM IST

گیا:ریاست بہار کے گیا میونسپل کارپوریشن میں کل جمعہ نوجون کو دو وارڈوں میں ضمنی انتخابات ہونا ہے۔ جس کی تیاری انتظامیہ سطح سے کی جا چکی ہے۔ ان دو وارڈوں میں ایک وارڈ نمبر 15مرارپور ہے جبکہ دوسرا وارڈ نیوکریم گنج 26 ہے۔ تاہم سب سے زیادہ وارڈ 26 ہنگامہ خیز ہے۔ اب یہاں ایک سابق وارڈ کونسلر ابرار احمد عرف بھولا میاں جن کے استعفیٰ سے وارڈ میں ضمنی انتخاب ہورہا ہے۔ ان کے سابقہ مجرمانہ ریکارڈ کی وجہ سے ان پر سی سی اے لگایا گیا ہے۔ ان کو ڈیزن بدر کردیا گیا ہے ۔

ان کو وزیرگنج تھانہ میں رپورٹنگ کے لئے کہاگیا ہے بھولامیاں بدنام زمانہ مجرموں کی فہرست میں رہے ہیں ان پر ہمیشہ الیکشن میں سی سی اے لگایا جاتا ہے اس بار بھی ان پر سی سی اے لگایا گیا ہے۔ ووٹنگ تک بھولا میاں وزیرگنج تھانہ میں رہیں گے۔ ایس ایس پی آشیش بھارتی نے کہاکہ بھولا میاں کا مجرمانہ ریکارڈ ہے انتخاب کو پرامن ماحول میں صاف شفاف کرانے کیلئے اس پر سی سی اے لگایا گیا ہے۔ اس کے علاوہ وارڈ میں پولیس کی تعیناتی دو دن پہلے سے کردی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:Gaya Municipal Corporation By Election گیا میں فیس ٹیگ ایپ سے ووٹرز کی جانچ ہوگی

واضح ہوکہ وارڈ گیارہ نیوکریم گنج ایک مسلم اکثریت وارڈ ہے کہاجاتا ہے کہ بھولا میاں کاڈر آج بھی قائم ہے اس مرتبہ بھولامیاں کے حمایت یافتہ امیدوار وسابق ڈپٹی میئر موہن شریواستو ہیں اور انکے مد مقابل تین اور امیدوار کھڑے ہیں جس میں ایک بہار کیڈر کے آئی اے ایس کا بھائی آصف احسن ، سابق وارڈ کونسلر اسدپرویز اور ریاض احمد ہیں وارڈ میں لڑائی جھگڑے کا امکان ہے جسکی وجہ سے پولیس پہلے سے تعینات کردی گئی ہے ۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.