ETV Bharat / state

Nitish Kumar to be PM Candidate نتیش کُمار وزیراعظم عہدے کے امیدوار ہوں گے - وزیراعلیٰ نیتش کمار کے ہاتھوں اس کا افتتاح

بہار کے سابق وزیراعلی جیتن مانجھی نتیش کمار سے مخاطب ہوتے ہوئے کہا کہ بہار کی سیوا(خدمت) ہوگئی ہے اب آپ مُلک کی سیوا کرنے کے لیے وزیراعظم بننے کی تیاری کریں اور تیجسوی یادو کو بہار کی کمان دیں۔ EX CM Jatin Ram Manjhi

نتیش کمار2024 میں وزیراعظم کے امیدوار ہوں گے

author img

By

Published : Sep 8, 2022, 6:58 PM IST

گیا: بہار کے شہر گیا میں واقع وشنوپتھ کے نزدیک نو تعمیر ربر ڈیم جو اب 'گیا جی ربر ڈیم' کے نام سے جانا جائے گا، کا وزیراعلیٰ نیتش کمار کے ہاتھوں افتتاح ہوا۔ اس دوران تقریب کا بھی اہتمام کیا گیا۔ اس موقع پر وزیراعلی نتیش کمار، نائب وزیراعلی تیجسوی یادو اور سابق وزیراعلی جیتن رام مانجھی سمیت کئی وزراء نے خطاب کیا اور ربر ڈیم و پھلگو ندی کے تعلق سے اپنے خیالات کا اظہار کیا۔EX CM Jatin Ram Manjhi Says Nitish Kumar Able TO Lead Country AS A Prime Minister

نتیش کمار2024 میں وزیراعظم کے امیدوار ہوں گے

اس دوران سابق وزیراعلی جیتن رام مانجھی نے مگہی زبان میں اپنے خطاب کا آغاز کرتے ہوئے وزیراعلی نتیش کمار کی جم کر تعریف کی ۔انہیں ربرڈیم کے لئے مبارک باد پیش کی. انہوں نے کہاکہ ریاست میں بڑے کام ہوئے ہیں، آپ میں ملک کی کمان سنبھالنے کی قابلیت ہے۔ بہار کو چلایا ہے۔ اب ملک کو چلائیں۔ بہار سے نکل کر ملک کی خدمت کریں اور وزیراعلی سے وزیراعظم بنیں۔

مانجھی نے کہا کہ ہم آشرواد دیتے ہیں کہ آپ وزیراعظم بنیں اور تیجسوی یادو بہار کی کمان سنبھالیں۔ مانجھی جب وزیراعظم کا امیدوار بتارہے تھے نتیش کمار اس وقت اسٹیج پر ان باتوں کو سن کر مسکراتے بھی رہے۔

یہ بھی پڑھیں؛Minister Israel Mansoori ربر ڈیم افتتاحی تقریب میں اسرائیل منصوری کی غیرحاضری پر سوال

مانجھی نے جلسہ کے بعد ای ٹی وی بھارت سے بات کرتے ہوئے کہا کہ سیاست میں موقع اور حالات ہوتے ہیں۔ ابھی وزیراعظم بننے کے لئے موقع اور حالات دونوں درست ہے ۔ نتیش کمار 2024 کے وزیراعظم کے امیدوار ہوںگے اور 2025 تیجسوی یادو وزیراعلی کے امیدوار ہوںگے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.