بہار کے سابق وزیراعلی جیتن رام مانجھی نے گیا میں آر ایس ایس کے سربراہ موہن بھاگوت کے اس بیان پر کہ 'ملک کے تمام 125 کروڑ شہری ہندو ہیں ' انہوں نے اپنے رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ہندوستان میں بسنے والے تمام افراد کو جغرافیائی طور پر ہندو کہا جاسکتا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ تاہم مذہبی اور عبادت کے طریقے کے مطابق ہندو کہاجارہاہے تو یہ مکمل طور پر غلط ہے تاہم ملکی اعتبار سے موہن بھاگوت نے سبھی شہریوں کوہندو کہاہے تووہ ان کے بیان ساتھ وہ کھڑے ہیں۔
مانجھی نے کہا کہ مذہب کی بنیاد پر اس لئے سبھی کو ہندو نہیں کہا جاسکتا ہے کہ سبھی مذہب کے ماننے والوں کے عقیدے پرنہ صرف تکلیف ہوگی بلکہ یہ آئین اور جمہوریت کے خلاف ہے۔
مانجھی کا کہنا ہے کہ بابا صاحب امبیڈکر نے بھی کہا کہ جس دن بھارت کو مذہبی طور پر ہندو ملک بنانے کی کوشش کی جائے گی، اسی دن سے اس ملک کی تباہی شروع ہوگی۔