اس تعلق سے ای ٹی وی بھارت نے لالو پرساد یادو کے وکیل پربھات کمار سے خاص بات چیت کی۔
پربھات کمار نے بتایا کہ دُمکا کوشگار کے ایک معاملے میں ابھی تک لالو یادو کو ضمانت نہیں ملی ہے، اس معاملے میں 9 نومبر کو ان کی آدھی سزا مکمل ہوگی اس کے بعد پٹیشن داخل کی جائے گی تب جاکر انھیں ضمانت مل سکتی ہے۔
انھوں نے مزید کہا کہ کورونا وبأ کے سبب پٹیشن داخل کرنے کے بعد بھی لسٹنگ ہونے میں ایک ہفتے سے زیادہ کا وقت لگ جاتا ہے۔
وکیل پربھات کمار کا یہ بھی کہنا ہے کہ بہار اسمبلی انتخابات کے دوران لالو یادو جیل میں ہی رہیں گے۔ جمعہ کے روز ہوئی سماعت میں عدالت نے ان کی سزا کی میعاد کو دیکھتے ہوئے یہ مانا ہے کہ انھوں نے اپنی آدھی سزا کاٹ لی ہے اسی بنیاد پر انھیں ضمانت کی سہولت دی گئی ہے لیکن فی الحال انھیں جیل میں ہی رہنا ہوگا۔