ETV Bharat / state

کلکٹریٹ احاطے میں اسکریننگ کے بعد ہی داخلہ - ای ٹی وی بھارت اردو نے ایک خبر شائع کی تھی

بہار کے ضلع گیا کے کلکٹریٹ احاطے میں کورونا سے بچاؤ کے احتیاطی قدم کے طور پر یہاں آنے جانے والوں کی اسکریننگ ہوگی۔

visitors to the gaya collectorate will be allowed to enter only after the screening
کلکٹریٹ احاطے میں اسکریننگ کے بعد ہی داخلے کی اجازت ہوگی
author img

By

Published : Jun 15, 2020, 10:57 AM IST

ریاست بہار کے ضلع گیا کلکٹریٹ احاطے میں والوں کی پہلے اسکریننگ کی جائے گی اور اس کے بعد ہی داخل ہونے کی اجازت دی جائے گی۔ اس دوران سماجی فاصلے کا خاص خیال رکھا جائے گا۔

ضلع مجسٹریٹ ابھیشیک سنگھ نے ضلع پنچایت راج افسر سنیل کمار کو ہدایت کی ہے کہ وہ اسکریننگ کے لیے اہلکاروں کو کلکٹریٹ میں تعینات کریں۔ تاکہ وہ کورونا سے بچاؤ کے لیے باہر سے آنے والے ہر شخص کی اسکریننگ کرسکیں۔ ہر ہفتے کلکٹریٹ کو سینیٹائز کرنے کی بھی ہدایت دی گئی ہے۔

visitors to the gaya collectorate will be allowed to enter only after the screening
کلکٹریٹ احاطے میں اسکریننگ کے بعد ہی داخلے کی اجازت ہوگی

دراصل گذشتہ روز ای ٹی وی بھارت اردو نے ایک خبر شائع کی تھی کہ کلکٹریٹ احاطے میں واقع دفتر میں کورونا سے بچاو کے لیے کوئی انتظامات نہیں ہیں، خاص طور سے کلکٹریٹ احاطے میں واقع ضلع ٹرانسپورٹ دفتر کے باہر سماجی فاصلے کے بغیر لگی لمبی قطار، اسکریننگ کے انتظامات نہیں ہونے وغیرہ جیسے معاملات پر ایک خصوصی رپورٹ شائع کی گئی تھی۔

ضلع مجسٹریٹ ابھشیک کمار سنگھ نے معاملے کو سنجیدگی سے لیتے ہوئے کلکٹریٹ احاطے میں اسکریننگ سمیت سماجی فاصلے کا خیال رکھنے اور سینیٹائزیشن کرنے کی ہدایت دی ہے۔

واضح ہو کہ کلکٹریٹ کے ایک اے ڈی ایم رینک کے افسر کی کورونا ٹیسٹ رپورٹ مثبت آئی ہے۔ اس کے باوجود کلکٹریٹ میں احتیاطی قدم نہیں اٹھائے جا رہے تھے۔

ضلع گیا میں کورونا انفیکشن کے اب تک 134 مثبت کیس درج ہوئے ہیں۔ جس میں 40 کے قریب متاثرین صحتیاب ہوکر گھر واپس جا چکے ہیں۔ کورونا انفیکشن کے بڑھتے معاملے کے بعد بھی ڈی ٹی او دفتر میں بغیر اسکریننگ کے لوگوں کی بھیڑ لگی ہوتی ہے تاہم اب کلکٹریٹ احاطے میں ہی داخل ہوتے وقت اسکریننگ کی جائے گی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.