ریاست بہار کے ضلع گیا میں واقع ہوائی اڈے کو ڈرون اور کیمیکل کا استعمال کرکے اڑانے کی دھمکی دینے والا کوئی اور نہیں بلکہ محکمہ آبپاشی کا اسسٹنٹ انجنیئر ونیت کمار ہے،پولیس نے اسے شہر کے اے پی کالونی محلہ سے گرفتار کیا ہے ۔ایس ایس پی آشیش کمار بھارتی نے بتایا کہ گزشتہ ہفتہ بنارس ایئرپورٹ کے ڈائریکٹر کو ایک خط ملا تھا جس میں بنارس ائرپورٹ، گیا ائرپورٹ، وزیراعظم ہاؤس، صدر جمہوریہ ہند سمیت کئی اور حساس مقامات کو اڑانے کی دھمکی تھی، گیا ایئرپورٹ کے ڈائریکٹر نے پولیس کو اس کی اطلاع دی تھی کہ ستائیس لوگوں کے نام اور ان کے پتہ سے ایک خط موصول ہوا ہے جس میں ائیر پورٹ کو اڑانے کی دھمکی دی گئی ہے۔
اس خط میں جن افراد کا نام شامل ہے اس میں بہار کے چار افراد ہیں جس میں گیا کی ایک خاتون ڈاکٹر اور ایک خاتون ٹیچر کا بھی نام شامل ہےڈ جبکہ کچھ کانام جھارکھنڈ اور آسام کے رہنے والوں کا ہے ، پولیس نے اس معاملے کو درج کرنے کے بعد دونوں خاتون سے پوچھ تاچھ کی تاہم انہیں کوئی ثبوت نہیں ملا دوران تفتیش پولیس کو محکمہ آبپاشی کے برخاست انجنیئر کے خلاف کچھ ثبوت ہاتھ لگے پولیس نے اسے حراست میں لیکر پوچھ تاچھ کی تو معاملے کا انکشاف ہوا۔
ایس ایس پی نے بتایا کہ جس سے اس شخص کو رنجش تھی انہیں پھنسانے کی غرض سے اسنے خط بھیجا تھا ، اسکے پاس سے دھمکی والے خط کی اوریجنل کاپی بھی برآمد ہوئی ہے پوچھ تاچھ میں وینیت کمار نے بتایا کہ معاملے کو پیچیدہ بنانے کیلئے اسنے خط لکھا تھا کچھ کانام اخباروں سے دیکھ کر لکھا تھا خاص طور پر ان ناموں کو اسنے اخبار سے دیکھ کر لکھا ہے جو نام صحیح کرنے کے لیے کورٹ کی افیڈفٹ چھپواتے ہیں
انہوں نے بتایا کہ گرفتار انجنیئر کے خلاف بہار ویجلینس میں بھی مقدمہ درج ہے اور وہ پیسوں کے غبن کے معاملے میں برخاست ہے اس سے پہلے بھی وہ جیل جاچکا ہے اور جپل پور ریلوے اسٹیشن پر دھماکا خیز مواد برآمد معاملے میں بھی وہ نامزد ملزم ہے ۔
خط کو اس طرح لکھا تھا کہ پولیس کو دہشت گردانہ حملہ کی دھمکی لگے اور پولیس فوری طور پر ان تک پہنچ کر انہیں گرفتار کرلے ، انجنیئر نے ایک بڑی سازش کی تھی تاہم پولیس نے اسکے ارادوں پر پانی پھیر دیا ہے انہوں نے بتایا کہ یہ ریلوے کے پارسل سروس کا استعمال کرکے اس طرح کے خط پہلے بھی بھیج چکا ہے ۔
مزید پڑھیں:Man Arrested at Darbhanga Airport دربھنگہ ایئرپورٹ سے ایک شخص گرفتار