ETV Bharat / state

شبِ برات پر بھاگلپور کے مسلمانوں کا قابل ستائش اقدام - bhagalpur

بہار کے ضلع بھاگلپور میں واقع سینکڑوں سال قدیم آستانہ شہبازیہ پر شب برات کی رات عقی عقیدت مندوں کا ہجوم رہتا تھا لیکن اس بار لاک ڈاؤن کی وجہ سے آستانہ کا در بند تھا۔

شبِ برات پر بھاگلپور کے مسلمانوں کا قابل ستائش اقدام

author img

By

Published : Apr 10, 2020, 5:02 PM IST

آستانہ شہبازیہ کے داخلی دروازے پر نوٹس چسپاں کر دی گئی ہے کہ کورونا وائرس وبأ سے عقیدت مند اپنے گھروں میں ہی دعا و استغفار کریں۔

لہذا زیادہ ترعقیدت مندوں نے اس پرعمل کیا مگر مٹھی بھر لوگوں نے آستانہ کے باہری دروازہ پر ہی موم بتی جلائی اور شمع روشن کرتے ہوئے اپنے اور اپنے گھر والوں کے لیے دعا مانگی اور اس مہلک بیماری سے نجات کی بھی دعا مانگی۔

اسی طرح سو سالہ قدیم تاتار پور کی جامع مسجد میں بھی تالا لگا ہوا تھا اور سڑکیں سنسان تھیں جب کہ عام طور پر شب برات کے موقع پر رات میں یہاں بہت بھیڑ ہوتی ہے اور رات بھر لوگ مسجدوں میں عبادت کرتے ہیں۔

اُدھر بھاگلپور شہر کے سب سے بڑے قبرستان جنت الفردوس قبرستان میں ویرانی چھائی رہی اور قبرستان نہ آنے کی انتظامیہ کی ہدایت پر لوگوں نے پوری طرح عمل کیا۔

شبِ برات پر بھاگلپور کے مسلمانوں کا قابل ستائش اقدام

شب برات کو عبادت کی رات مانا جاتا ہے، اس موقع پر عقیدت مند مسجدوں میں رات بھر عبادت کرتے ہیں اور اپنے آباؤ اجداد کی قبروں پر جاکر فاتحہ پڑھتے ہیں اور ان کی مغفرت کے واسطے دعا مانگتے ہیں۔

لیکن کورونا بیماری نے اس بار عقیدت مندوں کو گھروں میں ہی عبادت کرنے پر مجبور کیا۔ اور بھاگلپور کے مسلمانوں نے "جان ہے تو جہان ہے" والے محاورہ پر عمل کرتے ہوئے اپنی دُور اندیشی کا ثبوت دیا۔

For All Latest Updates

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.