گیا: ریاست بہار میں حکمراں جماعت جے ڈی یو کی طرف سے مسلمانوں کو اپنی طرف مائل کرنے کی کوشش کی جارہی ہے۔ آج گیا میں اقلیتی سیل کی طرف سے اسی کوشش میں جائزہ میٹنگ ہوئی جس میں سابق وائس چیئرمین قانون ساز کونسل سلیم پرویز شریک ہوئے اور مسلمانوں سے وزیر اعلیٰ نتیش کمار کے ساتھ آنے کی دعوت دی، ساتھ ہی پارٹی کے رہنماؤں کو ہدایت دی کہ وہ حکومت کے منصوبے کو مسلمانوں تک پہنچائیں Emphasis on representation and participation of Muslims in JDU review meeting in Gaya۔
مزید پڑھیں:
- نتیش کمار نے پسماندہ مسلمانوں کو نظر انداز کر دیا: سلیم پرویز
- Chief Minister's Minority Employment Loan Scheme:وزیراعلیٰ اقلیتی روزگارقرض اسکیم کا فائدہ لینے میں دلچسپی نہیں رکھتے ہیں درخواست دہندگان
میٹنگ کے بعد سلیم پرویز نے ای ٹی وی بھارت سے بات کرتے ہوئے کہا کہ 'مسلمانوں کی جو بھی شکایات ہیں ان کا جائزہ لیا گیا۔ مسلمان اب نام نہاد سیکولرازم والوں کو سمجھ چکے ہیں۔'