ETV Bharat / state

نالندہ میں بزرگ کی لاش برآمد - نالندہ میں بزرگ کی لاش

نالندہ میں گھر سے ایک روز قبل نکلے بزرگ کی آج لاش ملی ہے۔ پولیس معاملے کی تحقیقات کر رہی ہے۔

Elderly body found in Nalanda
نالندہ میں بزرگ کی لاش برآمد
author img

By

Published : Jul 29, 2020, 7:37 PM IST

بہار میں نالندہ ضلع کے بین تھانہ علاقہ سے پولیس نے بدھ کو ایک شخص کی لاش برآمد کی ہے۔ پولیس ذرائع نے بتایا کہ مقامی لوگوں سے ملی اطلاع کی بنیاد پر کوتل پور گاﺅں میں پانی سے بھرے گڈھے سے ایک شخص کی لاش برآمد کی گئی ہے۔

متوفی کی شناخت کوتل پور گاﺅں باشندہ سیاشرن پرساد (65) کے طور پر کی گئی ہے۔ وہ کل شام کسی کام کے سلسلے میں گھر سے نکلے تھے لیکن جب وہ گھر لوٹ کر نہیں آئے تو اہل خانہ نے ان کی تلاش شروع کی لیکن ان کا کوئی پتہ نہیں چل سکا۔

ذرائع نے بتایاکہ لاش پوسٹ مارٹم کیلئے بہار شریف صدر ہسپتال بھیج دی گئی ہے۔ معاملے کی جانچ کی جارہی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.