دربھنگہ، بہار: ملک بھر آج عید الاضحیٰ کا تہوار منایا جا رہا ہے، اس موقع پر مسلمانوں نے نماز دوگانہ ادا کی اور اللہ کی راہ میں سنت ابراہیمی یعنی قربانی پیش کی۔ دربھنگہ میں بھی عیدالاضحیٰ کی نماز پُرامن ماحول میں ادا کی گئی۔ لوگوں نے گلے مل کر ایک دوسرے کو مبارکباد پیش کی۔ ضلع میں امن و امان برقرار رکھنے کے لیے پولیس صبح سے ہی گشت کرتی نظر آئی اور لوگ صبح سے ہی نماز اور قربانی کی تیاریاں کرنے لگے۔ اس دوران بچے، بوڑھے، جوان، سبھی نے عیدگاہوں میں نماز ادا کی۔ دوسری جانب لوگ، مسکینوں کی مدد کرتے بھی نظر آئے۔ Eid ul Adha 2022
Eid ul Adha Prayers: پُرامن ماحول میں نماز عیدالاضحیٰ ادا کی گئی - پُرامن ماحول میں نماز عیدالاضحیٰ
دربھنگہ میں عیدالاضحیٰ کی نماز پُرامن ماحول میں ادا کی گئی اور لوگوں نے ایک دوسرے کو مبارکباد پیش کی۔ Eid ul Adha Prayers in Darbhanga
![Eid ul Adha Prayers: پُرامن ماحول میں نماز عیدالاضحیٰ ادا کی گئی Eid ul Adha prayers in Darbhanga](https://etvbharatimages.akamaized.net/etvbharat/prod-images/768-512-15785871-589-15785871-1657438585303.jpg?imwidth=3840)