ریاست بہار سمیت ملک گیرپیمانے پر عیدالاضحیٰ 12 اگست کو منائی جائے گی، جس کے پیش نظر انتظامیہ چاق و چوبند ہوگئی ہے۔
اس سلسلے میں شہر کے دانشوروں اور سماجی کارکن کی مشترکہ میٹنگ ارریہ کی ایس ڈی او روزی کماری کی صدارت میں 'شانتی سمیتی' کی جانب سے منعقد کی گئی۔
روزی کماری نے کہا کہ تہوار کے اس موقع پر ضلع میں کسی طرح کا کوئی ناخوشگوار واقعات پیش نہ آئے اس کے لیے ضلع انتظامیہ پوری طرح کمر بستہ ہے، تاکہ عوام اس تہوار کو بھی امن و شانتی کے ساتھ مناسکے۔
کمیٹی نے کہا کہ ارریہ آپسی بھائی چارے اور خیر سگالی کے لیے جانا جاتا ہے، یہاں تمام تہوار بھائی چارے اور ہم آہنگی کے ساتھ منائے جاتے ہیں، اور یہی ارریہ کی شناخت ہے۔
اس موقع پر رکن اسمبلی وجے منڈل نے کہا کہ ارریہ آپسی بھائی چارے اور خیر سگالی کے لیے جانا جاتا ہے، یہاں ہر مذہب کا تہوار ہم لوگ مل جل مناتے ہیں۔
مکھیا شہزاد عالم نے کہا کہ شانتی سمیتی کے تمام ممبران مبارکباد کے مستحق ہیں کہ بلاتفریق یہاں آپسی بھائی چارہ کے لیے ہم سب متحد رہتے ہیں۔
اس موقع پر امت کمار امن، پنکج کمار، شاہد اطہر، محمود عالم، روی کمار وغیرہ نے بھی خیالات کا اظہار کیا۔