ETV Bharat / state

لمبا سفر طے کرنے کے لیے معاشی مضبوطی بھی ضروری: آر سی پی سنگھ - urdu news

جنتادل یونائٹیڈ ( جے ڈی یو ) کے قومی صدر آر سی پی سنگھ نے پارٹی ضلعی صدور سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جے ڈی یو کارکنوں کا ایک بہت بڑا کنبہ ہے اور سب کے تعاون سے ہی اسے مزید مضبوط کیا جاسکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ لمبا سفر طے کرنے کے لیے ضروری ہے کہ پارٹی کی معیشت بھی مضبوط ہو۔

لمبا سفر طے کرنے کےلیے معاشی مضبوطی بھی ضروری: آر سی پی سنگھ

author img

By

Published : Jun 30, 2021, 10:59 PM IST

آر سی پی سنگھ نے ضلعی صدور کو یہ بھی ہدایت کی کہ اپنے قائد اعلی وزیراعلی نتیش کمار کے نظریات اور افکار کو مدنظر رکھتے ہوئے ایک تہائی خواتین کو ضلعی کمیٹیوں میں جگہ دی جانی چاہئے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ تمام ضلعی صدور اپنے ساتھیوں کی مدد سے کوشش کریں کہ ہر ضلع کی اپنی عمارت میں پارٹی آفس ہونی چاہئے۔

انہوں نے کہا کہ ضلعی صدور ضلع کے سرپرست ہیں اور ان کی ذمہ داری ہے کہ وہ ضلع میں سب کو ساتھ لے کر چلیں۔ انہوں نے کہا کہ اگرچہ ایک ضلع میں ایک سے زیادہ گروپ ہوں ، لیکن ہمیں یہ نہیں بھولنا چاہئے کہ ہمارے رہنما ایک ہیں ، جھنڈا ایک ہے اور نظریہ بھی ایک ہے۔

یہ بھی پڑھیں: آر جے ڈی رہنما کا رقص کرتے ویڈیو وائرل

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.