ETV Bharat / state

شہریت ترمیمی قانون کی مخالفت و حمایت عروج پر

بہار کے شہر گیا میں منگل کو شہریت ترمیمی قانون کی حمایت اور احتجاج دونوں ہی طرح کے نعرے گونجے۔ یوپی کے وزیراعلی یوگی آدتیہ ناتھ اور بہار کے نائب وزیراعلی سشیل مودی نے سی اے اے کو تین ملکوں کے اقلیتوں کے حق میں بتایا تو بہار کے حزب اختلاف کے رہنما تیجسوی یادونے سی اے اے کو ملک اور آئین مخالف قرار دیا۔

شہریت ترمیمی قانون کے حوالے سے مخالفت اور حمایت عروج پر
شہریت ترمیمی قانون کے حوالے سے مخالفت اور حمایت عروج پر
author img

By

Published : Jan 15, 2020, 10:31 AM IST

ریاست بہار کے شہر گیا میں سی اے اے ایکٹ کی حمایت میں یوپی کے سی ایم یوگی آدتیہ ناتھ نے گاندھی میدان میں بی جے پی کے عوامی بیداری کے ایک جلسے سے خطاب کیا جبکہ حزب اختلاف کے رہنما تیجسوی یادو نے سی اے اے واین آرسی کے خلاف گزشتہ سترہ دنوں سے جاری احتجاجی دھرنا میں پہنچ کر خطاب کیا۔

شہریت ترمیمی قانون کے حوالے سے مخالفت اور حمایت عروج پر

یوگی آدتیہ ناتھ نے سی اے اے پر گفتگو کرتے ہوئے اس کو حکومت ہند کا ایک اہم قدم قرار دینے کی کوشش کی وہیں تیجسوی یادونے اس ایکٹ کی خامیوں اور اس کے نقصانات کوگنوایا۔

بہار اسمبلی میں حزب اختلاف کی جماعت کے رہنما تیجسوی یادو نے سی اے اے قانون کے خلاف احتجاج میں شانتی باغ میں منعقدہ غیر معینہ مدت کے دھرنے میں شامل ہو کر اس قانون کو ملک مخالف ہونے کے بارے میں اپنے دلائل پیش کئے۔

منگل کو دونوں رہنماوں کی آواز گیا میں گونجی اور اس کے بعد دونوں طرف کے کارکنان نے اپنے اپنے پروگرام کو کامیاب ہونے کی دلیلیں پیش کرتے نظر آئے۔

یوگی ادتیہ ناتھ نے دن کے ایک بجے گاندھی میدان میں خطاب کیا جبکہ تیجسوی یادو نے شام سات بجے خطاب کیا۔ دونوں کے جلسہ گاہ محض کچھ ہی فاصلے پر واقع تھے۔

یوگی اور تیجسوی کے خطاب سے کتنے لوگ متاثر ہوئے ہیں یہ تو کہنا مشکل ہے تاہم آرجے ڈی اور بی جے پی کے کارکنان و رہنما اپنے اپنے رہنماء کے بیان کو درست ٹھہراتے ضرور نظر آئے۔

بی جے پی کے رہنماوں کا دعوی تھا کہ 'یوگی کے جلسہ میں زیادہ بھیڑ تھی۔'

جبکہ آرجے ڈی کے رہنماوں کے ذریعے دعوی کیا گیا کہ 'یوگی کے جلسہ عام سے زیادہ غیر معینہ دھرنے میں بھیڑ تھی یہاں ہزاروں خواتین بھی موجود تھیں جبکہ یوگی ادتیہ ناتھ کے جلسہ میں سو ڈیڑھ سو ہی خواتین تھیں۔

یوگی کے جلسہ میں زیادہ تر پارٹی کے کارکنان ولیڈران کے ہونے کا دعوی پیش کیا گیا جبکہ دھرنے میں عام لوگوں کے ہونا بتایا گیا ہے۔

Intro:ملکی سطح پر شہریت ترمیمی قانون "سی اے اے" کے حوالے سے مخالفت اور حمایت عروج پر ہے۔ بہار کے شہر گیا میں منگل کو اس مسئلے پر حمایت اور احتجاج دونوں کے نعرے گونجے ۔ یوپی کے وزیراعلی یوگی ادتیہ ناتھ اور بہار کے نائب وزیراعلی سشیل مودی نے سی اے اے کو تین ملکوں کے اقلیتوں کے حق میں بتایا تو بہار کے حزب اختلاف کے لیڈر تیجسوی یادونے سی اے اے کوملک اور آئین مخالف قراردیاBody:در اصل ریاست بہار کے شہر گیا میں سی اے اے ایکٹ کی حمایت میں یوپی کے سی ایم یوگی آدتیہ ناتھ نے گاندھی میدان میں بی جے پی کے عوامی بیداری کے ایک جلسے سے خطاب کیا جبکہ حزب اختلاف کے رہنما تیجسوی یادو نے سی اے اے واین آرسی کے خلاف گزشتہ سترہ دنوں سے جاری احتجاجی دھرنا میں پہنچ کر خطاب کیا ۔ یوگی آدتیہ ناتھ نے سی اے اے پر گفتگو کرتے ہوئے اس کو حکومت ہند کا ایک اہم قدم قرار دینے کی کوشش کی وہیں تیجسوی یادونے اس ایکٹ کی خامیوں اور اسکے نقصانات کوگنوایا
بہار اسمبلی میں حزب اختلاف کی جماعت کے رہنما تیجسوی یادو نے سی اے اے قانون کے خلاف احتجاج میں شانتی باغ میں منعقدہ غیر معینہ مدت کے دھرنے میں شامل ہوکر اس قانون کو ملک مخالف ہونے کے بارے میں اپنے دلائل پیش کئے ۔منگل کو دونوں رہنماوں کی آواز گیا میں گونجی اور اسکے بعد دونوں طرف کے کارکنان نے اپنے اپنے پروگرام کوکامیاب ہونے کی دلیلیں پیش کرتے نظر آئے ۔ یوگی ادتیہ ناتھ دن کے ایک بجے گاندھی میدان میں خطاب کیا جبکہ تیجسوی یادونے شام سات بجے خطاب کیا ۔دونوں کے جلسہ گاہ محض کچھ ہی فاصلے پرواقع تھے

یوگی اور تیجسوی کے خطاب سے کتنے لوگ متاثر ہوئے ہیں یہ تو کہنامشکل ہے تاہم آرجے ڈی اور بی جے پی کے کارکنان ورہنما اپنے اپنے رہنماء کے بیان کو درست ٹھہراتے ضرورنظرآئےConclusion:بی جے پی کے رہنماوں کادعوی تھاکہ یوگی کے جلسل میں زیادہ بھیڑ تھی جبکہ آرجے ڈی کے رہنماوں کے ذریعے دعوی کیاگیاکہ یوگی کے جلسہ عام سے زیادہ غیرمعینہ دھرنے میں بھیڑ تھی یہاں ہزاروں خواتین بھی موجودتھیں جبکہ یوگی ادتیہ ناتھ کے جلسہ میں سو ڈیڑھ سو ہی خواتین تھیں ، یوگی کے جلسہ میں زیادہ تر پارٹی کے کارکنان ولیڈران کے ہونے کادعوی پیش کیاگیا جبکہ دھرنے میں عام لوگوں کے ہونابتایاگیا ہے
رپورٹ سرتاج احمد ضلع گیابہار
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.