ETV Bharat / state

ارریہ: ضرورت مندوں میں ای رکشا چابی کی تقسیم

بہار کے ضلع ارریہ کے کلکٹر نے بھیم راؤ امبیڈکر کی جینتی پر ضرورت مندوں کے درمیان ای رکشا چابی تقسیم کی۔

araria
بھیم راؤ امبیڈکر کی جینتی پر ضرورت مندوں کے درمیان ای رکشا چابی تقسیم
author img

By

Published : Apr 14, 2021, 4:01 PM IST

بھارت کا آئین مرتب کرنے والے عظیم اسکالر ڈاکٹر بھیم راؤ امبیڈکر کی جینتی سرکاری و غیر سرکاری اداروں میں بڑی دھوم سے منائی گئی۔

بھیم راؤ امبیڈکر کی جینتی پر ضرورت مندوں کے درمیان ای رکشا چابی تقسیم

ارریہ سب ڈویژن احاطہ میں موجود بھیم راؤ امبیڈکر کے مجسمہ پر ضلع کلکٹر پرشانت کمار، اے ڈی ایم انل کمار ٹھاکر، ڈی ڈی سی منوج کمار سنگھ، ایس ڈی او شلیش چندر دیواکر، ڈی پی آر او دلیپ سرکار سمیت تمام بلاک کے بی ڈی او اور ملازمین نے گلپوشی کی اور انہیں خراج عقیدت پیش کیا اور بھیم راؤ امبیڈکر کے بتائے ہوئے راستے پر چلنے کا عہد کیا۔

اس موقع پر مختلف محکمہ کی جانب سے مختلف منصوبوں کے تحت ضرورتمندوں کی ضرورت بھی پوری کی گئی۔

ضلع کلکٹر نے مختلف بلاک کے ایس سی، ایس ٹی سے جڑے افراد کو وزیر اعلیٰ گرام پریواہن منصوبہ کے تحت ای رکشا کی چابی تقسیم کی۔

اس کے علاوہ منریگا منصوبہ کے تحت آنگن واڑی کی دو عمارتوں کی توسیع کی گئی۔ ساتھ ہی وزیراعظم رہائش منصوبہ کے تحت چار لوگوں کو پکے گھر کی چابی سپرد کی گئی۔

اس موقع پر ضلع کلکٹر نے کہا کہ ڈاکٹر بھیم راؤ امبیڈکر ہمارے ملک کے ایک عظیم اور تعلیم یافتہ اسکالر تھے جنہوں نے بھارت کے آئین کو تشکیل دیا۔ ان کا ماننا تھا کہ یہ ملک ایک باغیچے کی طرح ہے جس میں ہر رنگ کے پھول کھِل رہے ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.