ETV Bharat / state

Bihar Goes Under Lockdown: کورونا وبا میں عبادت گاہیں بند، روزگار متاثر - کرفیو کے پیش نظر مذہبی مقامات بند

بہار حکومت کی جانب سے جاری گائیڈ لائن Bihar Government Imposes Night Curfew and Other Restriction کے بعد پٹنہ شہر کی تمام مساجد اور مندروں میں تالے لگے ہوئے ہیں، عام دنوں میں پٹنہ جنگشن کی جامع مسجد لوگوں سے بھری ہوتی تھی۔ آج یہاں سناٹا ہے، مسجد کےدروازہ پرتالا لگا ہوا ہے۔ اورحفاظتی نقطہ نظرسے ایک پولس اہلکار تعینات ہے۔

عبادت گاہیں مکمل
عبادت گاہیں مکمل
author img

By

Published : Jan 11, 2022, 2:35 PM IST

ملک کو ایک بار پھر کورونا وبا سے سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ کورونا وبا دولہروں سے لوگ ٹھیک سے ابھر بھی نہیں پائے تھے کہ ایک بار پھر سے کورونا نے دستک دے دی ہے۔کورونا پہلے دو لہروں کے مقابلے زیادہ تیزی سے پھیل رہا ہے۔ جسے دیکھتے ہوئے بہار میں نائٹ کرفیو نافذ Night Curfew In Bihar کر دیا گیا ہے۔ بہار حکومت نے تمام مذہبی مقامات کو بھی بند رکھنے کی ہدایت جاری کی ہے۔ جس کے تحت مسجد،مندر، گوردوارہ اور چرچ کو عام لوگوں کے لیے بند کر دیا گیا ہے۔ صرف پانچ لوگوں کو مسجد میں نماز ادا کرنے کی اجازت دی گئی ہے۔

عبادت گاہیں بند

حکومت کی جانب سے جاری گائیڈ لائن کے بعد پٹنہ شہر کی تمام مساجد اور مندروںکے دروازوں پر تالے لگے ہوئے ہیں۔ عام دنوں میں پٹنہ جنگشن کی جامع مسجد لوگوں سے بھری ہوتی تھی۔ آج یہاں سناٹا ہے۔ مسجد کے دروزہ پر تالا لگا ہوا ہے۔ اور حفاظتی نقطہ نظر سے ایک پولس اہلکار تعینات ہے۔

مسجد کے نائب امام مولانا محب اللہ عرفانی بتاتے ہیں کہ مسجد میں باہر سے آنے والوں پر مکمل پابندی ہے۔ جب تک حکومت کی جانب سے عام لوگوں کے لیے کھولنے کی ہدایت جاری نہیں ہوگی تب تک یہ مکمل طورپر بند رہے گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ اس وبا سے ہمیں ہر طرح سے بچنے کی کوشش کرنی چاہیے۔

اسی طرح مندر کے دروازے بھی عام لوگوں کے لئے بند ہے۔ لوگ باہر سے ہی پوچا کر چلے جاتے ہیں ۔مندر احاطہ کی حفاظت کر رہے پولس اہلکار نے بتایا کہ حکومت کے گائیڈ لائن کے مطابق یہاں کسی کو بھی داخل ہونے کی اجازت نہیں ہے۔ اگر کوئی بھولے بھٹکے آ بھی جاتا ہے تو انہیں سمجھا کر واپس کر دیا جاتا ہے۔

عبادت گاہیں بند ہونے سے اس کا سب سے زیادہ اثر گُل فروشوں پر ہوا ہے، عبادت کرنے والے پھول مالا لے کر جاتے تھے۔ مگر اب مندر بند ہونے سے انہیں کوئی خریدار نہیں مل رہا ہے۔ روزانہ پانچ سے چھ سو روپے کمانے والے آج بمشکل سو روپے کما رہے ہیں جس سے ان کا گھر نہیں چل رہا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.