ادھر ریاست بہار کے ضلع دربھنگہ کے بیرول سب ڈویژن کے ڈی ایس پی دلیپ کمار جھا نے بیرول تھانہ پولیس اہلکاروں کے ساتھ مل کر لاک ڈاون سے متاثرغریبوں کو ہورہی پریشانیوں کو دیکھتے ہوئے بیوہ ،معذور اور ضرورت مندوں کے درمیان کھپانے پینے کی ضروری اشیا تقسیم کی-
پولیس کے اس انسانی ہمدردی کی چہار جانب ستائش کی جا رہی ہے ۔ دلیپ کمار جھا نے کہا کہ ان کی ٹیم ایسے افرد کو بھی تلاش کر رہی ہے جن کے پاس ضروری اشیا کی قلت ہے ۔ انہوں نے کہا کہ اس بات کی ہر ممکنہ کو شش کی جا رہی ہے کہ ہر ضرورت مندوں کے درمیان ضروری اشیاء پہنچ سکے۔