گیا: ریاست بہار کے ضلع گیا میں نشے کا عادی باپ کے ہاتھوں اپنے ہی جڑواں بچوں کے قتل کا سنسنی خیز واقعہ منظر عام پر آیا ہے۔بھیانک واردات کو انجام دیکر وہ فرار ہے ۔
پولیس نے قاتل باپ کو گرفتار کرنے کے مقصد سے ضلع کے مختلف علاقوں میں بڑے پیمانے پر چھاپہ ماری مہم شروع کر دی ہے۔ ایس ایس پی آشیش کمار بھارتی نے کہا کہ بچوں کی لاش پوسٹ مارٹم کے لئے انوگرہ نارائن ہسپتال بھیج دی گئی ہے۔ بچوں کی ماں کو پولیس پوچھ تاچھ کے لئے تھانہ لیکر گئی ہے۔ دراصل یہ واقعہ گیا کے میڈیکل تھانہ حلقہ میں پیش آیا ہے ۔
اطلاع کے مطابق بچوں کو مارنے والے شخص کی پہچان میڈیکل تھانہ کے پانچ نمبر گیٹ محلے کا رہنے والا دیواس کمار کے طور پر ہوئی ہے۔وہ پیشہ سے آٹو ڈرائیور ہے اور اکثر بیوی سے لڑائی جھگڑا کرتا تھا۔ اسے وہ بے رحمی سے بھی پیٹتا تھا۔ آج اس نے اپنے چار مہینے کے دونوں بچوں کو پیٹنا شروع کردیا۔ چھوٹے بچوں کو اسنے اٹھاکر نیچے پھینک دیا جس سے ان کی موقع پر ہی موت ہوگئی ۔
یہ بھی پڑھیں:Bihar Sand Mafia ریت مافیاؤں نے محکمہ کانکنی کے خاتون افسر کی پٹائی کی، ویڈیو وائرل
اطلاع پاکر پہنچی پولیس کی آمد سے قبل ہی وہ فرار ہوگیا ہے ۔ایس ایس پی آشیش بھارتی نے کہاکہ پولیس پورے معاملے کی تحقیقات میں مصروف ہے اس کے مجرمانہ ریکارڈ بھی دیکھے جائیں گے۔ گھر میں کیا ہوا اس نے اس طرح کی واردات کو کیوں انجام دیا۔ لاشوں کی پوسٹ مارٹم کے بعد رشتہ داروں کو سپرد کردی جائے گی ۔