ETV Bharat / state

Bihar State Budget بجٹ سے بہار کے اقلیتی طبقہ کو کافی امیدیں وابستہ: ڈاکٹر انوار الہدی

بہار اسمبلی کا بجٹ اجلاس آج سے شروع ہو گیا ہے، یہ اجلاس 22 دنوں تک چلے گا۔نتیش تیجسوی کے ایک ساتھ آنے کے بعد عظیم اتحاد کا یہ پہلا بجٹ ہوگا جس پر تمام لوگوں کی نظریں مرکوز ہیں۔اقلیت کے فلاح و بہبود کے لیے ہر سال بجٹ پیش کیا جاتا ہے مگر اعداد و شمار بتاتے ہیں کہ کبھی بھی مختص رقم خرچ نہیں ہوتے، معلومات کے مطابق سال 2022-23 میں اقلیتی طبقہ کا بجٹ 543 کروڑ روپے تھا جس میں آدھے بھی خرچ نہیں ہو سکیں. Bihar State Budget

author img

By

Published : Feb 28, 2023, 2:12 PM IST

بجٹ سے بہار کے اقلیتی طبقہ کو کافی امیدیں وابستہ: ڈاکٹر انوار الہدی

پٹنہ :بہار اسمبلی میں عظیم اتحاد کی قیادت والی ریاستی حکومت کی جانب سے بجٹ پاس کیا جائے گا۔ادھر اقلیتی بجٹ کو لیکر عوام نے بھی ردعمل ظاہر کیا ہے. آل انڈیا مسلم مجلس مشاورت بہار کے جنرل سکریٹری ڈاکٹر انوار الہدی نے کہا کہ اقلیتوں کے فلاح و بہبود کے لئے کئی منصوبوں کو مدنظر میں رکھتے ہوئے حکومت تو بجٹ پیش کر دیتی ہے مگر زمین سطح پر ان منصوبوں کا نفاذ نہیں ہوتا۔ اس کے نتیجے میں مختص رقم واپس ہو جاتی ہے۔ اس کا خمیازہ اقلیتوں کو بھگتنا پڑتا ہے،

ڈاکٹر انوار الہدی نے کہا کہ محکمہ اقلیتی فلاح کے کئی ایسے ادارے ہیں جہاں فلاحی کاموں پر بہت ہی قلیل رقم خرچ ہو پاتی ہے۔ بہار اردو اکاڈمی میں مستقل سکریٹری اور مجلس عاملہ کی تشکیل نہیں ہونے سے جو کام ہونا چاہیے وہ نہیں ہو رہا ہے۔کارگزار سکریٹری نے اکاڈمی کے فلاح کے لئے اب تک کوئی ایسا کام نہیں کیا ہے جس میں پیسے خرچ ہوں۔ انعامات، سمینار، اشاعتی کاموں میں تعاون جیسے کئی ایسے کام ہیں جو رقم ہونے کے بعد بھی کارگزار سکریٹری نے خرچ نہیں کیا۔

ان کا کہنا ہے کہ اسی طرح محکمہ اقلیتی فلاح کے کئی صوبائی منصوبے ہیں جس کا فائدہ اقلیتوں کو ہوتا ہے مگر اس پر زیادہ توجہ نہیں دی جاتی ہے جس میں اقلیتی طلباء و طالبات ہاسٹل منصوبہ، اقلیتی روزگار قرض منصوبہ ، مسلم طلاق شدہ خواتین کے لئے امدادی منصوبہ، وزیر اعلیٰ شرم شکتی کوشل منصوبہ، وزیر اعلیٰ طلباء حوصلہ افزائی منصوبہ، بہار ریاستی مدرسہ استحکام منصوبہ، بہار ریاستی وقف ترقیاتی منصوبہ وغیرہ شامل ہیں.

یہ بھی پڑھیں:Bihar Budget Session 2023 گورنر کے خطاب کے ساتھ بہار قانون ساز اسمبلی کا اجلاس شروع، اپوزیشن کا ہنگامہ

ڈاکٹر انوار الہدی نے کہا کہ مسئلہ اقلیتی بجٹ میں اضافہ اور تخفیف کا نہیں ہے اصل مسئلہ الاٹ کی گئی رقومات کے خرچ کا ہے، جب مختص رقم کا صحیح استعمال ہی نہیں ہو گا تو اس کا کیا فائدہ .

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.