ضلع گیا کی پولیس نے دوہرے قتل کے معاملے کا انکشاف کرنے میں کامیابی حاصل کرلی ہے۔ پولیس نے اس معاملے میں چار افراد کو گرفتار بھی کیا ہے۔
ایس ایس پی راجیو مشرا نے بتایا کہ 23 اگست 2019 کو گیا کے چاند چوراہا کے رہنے والے آکاش اور راجو یادو کا اغوا کرکے ٹنکپا تھانہ علاقے میں قتل کرکے لاش کو پھینکی گئی تھی۔
اس قتل کے معاملے میں ایس ایس پی نے ایڈیشنل ایس پی کی قیادت میں پولیس کی ایک خصوصی ٹیم کی تشکیل کی تھی۔ جس میں مختلف تھانوں کے تھانہ انچارج سمیت تکنیکی شاخ کے افسران و جوانوں کو شامل کیا گیا تھا۔
انہوں نے بتایا کہ معاملے کا انکشاف کرنے کے لئے خصوصی ٹیم نے کئی مقامات پر چھاپے ماری کی تھی۔کاروبار کو لیکر آکاش اور راجو کاقتل کیاگیا تھا۔ بقیہ ملزموں کی گرفتاری کے لئے چھاپے ماری کی جارہی ہے۔
واضح ہوکہ آکاش اور راجو یادو کا اغوا کرکے قتل کرکے لاش پھینک دی گئی تھی۔ قتل گلا دبا کر کیا گیا تھا۔ پہلے واقعے کو سڑک حادثہ بتانے کی کوشش کی گئی تھی۔ اس معاملے نے سیاسی رخ اختیار کر لیا تھا اور اسی کے بعد پولیس نے معاملے کو سنجیدگی سے لیا اور جانچ کا دائرہ وسیع کر دیا تھا۔