ETV Bharat / state

ارریہ: ضلع کلکٹر نے صدر ہسپتال کا اچانک معائنہ کیا - اردو نیوز ارریہ

ریاست بہار کے ارریہ ضلع کے کلکٹر پرشانت کمار سی ایچ نے آج اپنی ٹیم کے ساتھ ارریہ صدر ہسپتال کا اچانک معائنہ کرنے پہنچ گئے۔ ضلع کلکٹر کے پہنچتے ہی ہسپتال انتظامیہ حرکت میں آ گئی، ضلع کلکٹر سیدھے ہسپتال میں بنے کووڈ۔ 19 وارڈ کا معائنہ کیا۔ منتظمین سے اس کے دیکھ بھال کے بابت معلومات حاصل کی۔

dm prashant kumar visit district hospital in araria
ضلع کلکٹر نے صدر ہسپتال کا اچانک معائنہ کیا
author img

By

Published : Apr 14, 2021, 8:58 AM IST

اس کے علاوہ ضلع کلکٹر نے متعلقہ عہدیداروں سے وارڈ میں سہولیات فراہم کرنے کی ہدایت دی اور وارڈ کے لئے تربیت یافتہ افراد کی دستیابی سمیت تکنیکی پہلوؤں کے بارے میں معلومات حاصل کی۔

دیکھیں ویڈیو

واضح رہے کہ کووڈ کے بڑھتے خطرات کے پیش نظر کووڈ مثبت مریضوں کے لئے ہسپتال میں چھ بیڈوں کا الگ سے وارڈ بنایا گیا ہے، جس کا ضلع کلکٹر نے اچانک معائنہ کیا۔

معائنہ کے دوران کلکٹر کورونا سے متاثر مریضوں کی سہولیات کے لئے چلنے والے ضلع کنٹرول روم پہنچے، جہاں انہوں نے دستیاب اہلکاروں کی تعداد، ماہر معالجین کی دستیابی اور دیگر امور کی تفتیش کی۔

نیز ضلع کلکٹر نے تمام کارکنوں کی حوصلہ افزائی بھی کیں تاکہ عملہ کار اپنے فرائض کو ایمانداری سے انجام دیں۔ ساتھ ہی آئی سی یو وارڈ کو جلد سے جلد شروع کرنے کی ہدایت دی۔

معائنے کے بعد صحافیوں کو مخاطب کرتے ہوئے ضلع کلکٹر نے کہا کہ ریاستی حکومت کی طرف سے ارریہ صدر ہسپتال میں چھ بیڈ کا ایک آئی سی یو وینٹی لیٹر لگایا گیا ہے، یہ متاثرہ مریضوں کو ہنگامی خدمات کی فراہمی کے لئے اہم ہے کیونکہ اس میں کورونا انفیکشن کے بڑھتے ہوئے معاملات ہوتے ہیں۔

dm prashant kumar visit district hospital in araria
ضلع کلکٹر نے صدر ہسپتال کا اچانک معائنہ کیا

آج اسی کی معائنہ کرنے پہنچا تھا اور سول سرجن کو جلد سے جلد آئی سی یو وارڈ کو شروع کرنے کی ہدایت دی گئی ہے۔ آنے والے دنوں میں صدر ہسپتال کا آئی سی یو وارڈ ارریہ ضلع کے لئے اعزاز کا باعث ثابت ہوگا۔

مزید پڑھیں:

مساجد میں بھی کورونا گائیڈ لائنز پر عمل کریں: سید احمد بخاری

اس موقع پر سول سرجن ڈاکٹر ایم پی گپتا، ڈاکٹر راجیش کمار، ڈی پی ایم ڈاکٹر ریحان اشرف، ہسپتال مینیجر وکاس آنند وغیرہ موجود تھے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.