ETV Bharat / state

DM And SSP Meeting عازمین حج کی خدمت کے لیے تعینات اہلکاروں کو ڈی ایم اور ایس ایس پی نے بریفنگ دی

author img

By

Published : Jun 6, 2023, 12:02 PM IST

گیا امبارکیشن پوائنٹ پر تیاری تقریباً مکمل ہوچکی ہے۔ آج ڈی ایم اور ایس ایس پی نے افسران و اہلکاروں کو مشترکہ بریفنگ دی اور کہا کہ لاپروائی اور خستہ حال انتظامات ہونے پر ذمہ دار افسر و اہلکار پر کارروائی ہوگی۔

عازمین حج کی خدمت کے لئے تعینات اہلکاروں کو ڈی ایم اور ایس ایس پی نے بریفنگ دی
عازمین حج کی خدمت کے لیے تعینات اہلکاروں کو ڈی ایم اور ایس ایس پی نے بریفنگ دی

گیا: ریاست بہار کے عازمین حج کی پرواز کے تعلق سے گیا ہوائی اڈہ پر تعینات سرکاری اہلکاروں اور پولیس جوانوں کو آج ڈی ایم اور ایس ایس پی نے مشترکہ بریفنگ دی یہاں انتظامات کا بھی ڈی ایم اور ایس ایس پی نے جائزہ لیا، ہوائی اڈہ پر سبھی تیاریاں ہو چکی ہیں۔ پنڈال بھی بن کر تیار ہو گیا ہے جو کام باقی ہے۔ وہ چھ جون منگل کو شام سے پہلے مکمل کرلیا جائے گا۔

بریفنگ کے دوران ڈی ایم تیاگ راجن نے کہاکہ ننانوے فیصد کام اور انتظامات ہوچکے ہیں منگل کی شام سے پہلے سبھی کام پورے کر لیے جائیں گے کیوں کہ رات میں ہی عازمین حج کا قافلہ پہنچ جائے گا۔ اُنہوں نے جائزہ اور بریفنگ کے دوران نوڈل افسر حج جیتندر کمار سے کہا کہ چونکہ بہار اور ضلع گیا کا موسم تلخ ہے اور محکمہ موسمیات کے مطابق ابھی بارہ جون تک اسی طرح کا معاملہ ہوگا اور شدید گرمی ولہر ہوگی اس لیے ہیٹ ویو سے بچنے کے لیے بھی معقول نظم ہو، عارضی ہیلتھ کیمپ میں بھی لہر متاثرین کے لیے ضروری دوا رکھی گئی ہے۔

ڈی ایم نے کہا کہ منگل کی دوپہر بعد وہ حتمی جائزہ لیں گے جب کہ اس موقعہ پر ایس ایس پی آشیش بھارتی نے کہا کہ بہت ہی مقدس آپریشن ہے اور ہمارے لیے خوش قسمتی ہے کہ عازمین حج کی خدمت کا موقع ملا، سکیورٹی کا مکمل انتظام ہوگا، ٹریفک کا نظام بھی بہتر ڈھنگ سے ہوگا ، حساس مقامات پر پولیس اہلکار مستعد رہیں گے، کہیں سے ناخوشگوار واقعہ نہ ہو اس کا خیال رکھا جارہا ہے، ضلع سرحد سے عازمین حج کے قافلے کو اسکوڈ کیا جائے گا، ڈیوٹی پر وقت سے پہلے سبھی آئیں اور خاص کر پولیس کے جوان کی سب سے بڑی ذمے داری ہے کہ وہ پرامن طریقے سے آپریشن کو انجام دیں۔

گیا امبارکیشن پر یہ ہوں گے انتظامات
گیا امبارکیشن کے ہوائی اڈہ کے باہر رہائش گاہ ، نماز گاہ ، کھانے اور پینے کے صاف اور ٹھنڈا پانی کا انتظام ، بیت الخلا ، غسل خانہ ، صفائی، میڈیکل کیمپ، کنٹرول روم اور می آئی ہیلپ یو کاؤنٹر ، سیکورٹی ، ٹریفک ، پارکنگ ، فائر فائٹنگ گاڑیاں اور پانی کی نکاسی کا انتظامات ہونگے عازمین حج کی سہولت اور رہائش کے لیے 11200 مربع فٹ کا واٹر پروف جرمن پنڈال بنایا گیا ہے جس میں 5600 مربع فٹ رقبہ مردوں کے لیے اور 1250 مربع فٹ خواتین کے لیے مختص کیا گیا ہے۔

مجموعی طور پر 260 بستروں کے قیام کے مکمل انتظامات ہوں گے جس پر بیڈ شیٹ، گدے، تکیہ، پنکھا، کولر، کرسی، میز وغیرہ کا بھی مکمل انتظام کیا گیا ہے۔ ہوائی اڈے کے احاطے میں ہی بنائے گئے پنڈال میں خواتین اور مردوں کے لیے الگ الگ نماز گاہوں کا بھی انتظام کیا گیا ہے۔وضو خانہ میں 38 نل لگائے گئے ہیں۔ شدید گرمی کے پیش نظر وضوخانہ کے اوپر ایک شیڈ بھی بنایا گیا ہے۔ ایئرپورٹ کی جانب سے عازمین حج کے لیے واٹر کولر کا بھی انتظام کیا گیا ہے، 3 واٹر اے ٹی ایم، تین آر او مشینیں، پی ایچ ڈی کی جانب سے انتظام کیا گیا ہے،

اس کے ساتھ دو واٹر ٹینکرز کا بھی انتظام کیا گیا ہےجو ہردن موجود ہوگا ، خواتین کے لیے 9 اور مردوں کے لیے 16 بیت الخلاء کے علاوہ خواتین کے لیے دو غسل خانہ اور مردوں کے لیے 10 غسل خانوں کا انتظام کیا گیا ہے اس کے ساتھ گیا میونسپل کارپوریشن کی طرف سے موبائل ٹوائلٹس کے ساتھ کافی تعداد میں صفائی کرنے والے اہلکار تعینات کیے گئے ہیں۔ میونسپل کارپوریشن کی جانب سے 4 جون سے ہی مسلسل فوگنگ کے انتظامات ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:Haj 2023 بہار کے عازمین حج کو پرواز سے دو دن پہلے رپورٹ کرنا ہوگا

واضح ہوکہ بدھ کو صبح آٹھ بجے پہلی پرواز ہوگی ، پہلے قافلہ میں ریاست کے مختلف اضلاع کے 144 عازمین حج کی پرواز ہوگی ، نوڈل افسر جتندر کمار نے بتایاکہ گیا ہوائی اڈہ سے تقریباً 3459 عازمین جدہ کے لیے روانہ ہوں گے اس میں 40 فیصد خواتین ہیں۔ گیا بین الاقوامی ہوائی اڈے پر اندر باہر سو سے زیادہ رضا کار ہوں گے جو عازمین حج کی خدمت کریں گے آج بریفنگ کے دوران ڈی ڈی سی ، ایس ڈی ایم ، ڈی ایس پی ، سنیئرڈپٹی کلکٹر کے علاوہ دیگر افسران اور رضاکاروں میں موتی کریمی، شاہد خان، نواب خان اور عبدالمحصی کریمی وغیرہ موجود تھے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.