ETV Bharat / state

Independence Day in Gaya گیا میں یوم آزادی کے موقع پر ضلع پولیس کا سرچ آپریشن

گیا ایس ایس پی نے 15 اگست سے قبل آج ضلع کے مختلف علاقوں کا دورہ کر کے سکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیا ہے، اس دوران ضلع کے سرحدی علاقوں پر گاڑی چیکنگ کے ساتھ بودھ گیا میں واقع ہوٹل، گیسٹ ہاؤس وغیرہ کی بھی چیکنگ کی گئی ہے۔

Independence Day in Gaya
Independence Day in Gaya
author img

By

Published : Aug 14, 2023, 4:25 PM IST

گیا: گیا میں یوم آزادی کی تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں۔ ضلع پولیس نے بھی پرامن ماحول میں یوم آزادی کا جشن منانے کے لیے ضلع بھر میں سخت حفاظتی بندوبست کیا ہے۔ آج خود ایس ایس پی آشش بھارتی نے ضلع کے مختلف علاقوں کا دورہ کرکے معائنہ کیا اور وہاں سکیورٹی کے انتظامات کا جائزہ لیا ہے، اس دوران انہوں نے مہابودھی مندر اور اس کے پاس کے علاقوں میں بھی پہنچ کر جائزہ لے کر پولیس افسران کو کئی ضروری ہدایات دی ہیں۔ ایس ایس پی نے اس دوران کہا کہ یوم آزادی کے حوالے سے پورے ضلع میں خصوصی گشت اور چیکنگ مہم چلائی جا رہی ہے۔ اسی سلسلے میں مہابودھی مندر اور اس کے آس پاس کے علاقے میں گاڑی، ہوٹل اور گیسٹ ہاؤس میں چیکنگ مہم چلائی گئی۔

یہ بھی پڑھیں:

ڈاگ اسکواڈ کے سہارے پورے ضلع میں سرچ آپریشن جاری ہے، اُنہوں نے خود اپنی نگرانی میں ہوٹل گیسٹ ہاؤس وغیرہ اور حساس مقامات کا جائزہ لیا ہے۔ اُنہوں نے بتایا کہ مذکورہ مہم پورے ضلع میں چلائی جارہی ہے۔ اُنہوں نے تمام سینئر پولیس افسران کو چیکنگ کو یقینی بنانے، نگرانی کرنے اور گشت کرنے کی ہدایت دی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ آج وہ ضلع کے نکسل متاثرہ علاقوں کا بھی دورہ کر کے جائزہ لے چکے ہیں۔ حال کے گزشتہ دنوں میں کئی بڑے نکسلیوں کی گرفتاری بھی ہو چکی ہے۔ اس وجہ سے نکسلی واردات میں بھی نمایاں کمی واقع ہوئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ کہیں کسی طرح کا اگر ناخوشگوار معاملہ پیش آتا ہے تو پولیس اس کے لیے پہلے سے تیار ہے۔ ہماری کوشش یہی ہے کہ کہیں کوئی واردات پیش نہ آئے۔ سبھی تھانہ کو الرٹ پر رکھا گیا ہے۔ واضح ہو کہ ضلع گیا کے سبھی حساس مقامات پر پولیس کی اضافی تعیناتی کی گئی ہے۔ خاص کر نکسل متاثر علاقوں میں ضلع پولیس کے ساتھ نیم فوجی دستوں کو سرچ آپریشن چلانے کی ہدایت دی گئی ہے تاکہ نکسلی یوم آزادی کے موقع پر کسی واقعے کو انجام نہ دے سکیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.