ETV Bharat / state

Urdu Seminar And Mushaira in Darbhanga: دربھنگہ میں اردو ورکشاپ، سمینار و مشاعرے کا انعقاد

ڈائریکٹوریٹ آف اردو محکمہ، کابینہ سکریٹریٹ حکومت بہار کے تعاون سے دربھنگہ کے ضلع اردو زبان سیل کی جانب سے کے لہریا سرائے میں واقع آڈیٹوریم میں ورکشاپ کم اردو سمینار اور مشاعرے کا انعقاد کیا گیا۔ Darbhanga District Level Urdu Seminar and Mushaira held

دربھنگہ میں عمل گاہ، فروغ اردو سیمینار ومشاعرہ کا انعقاد
دربھنگہ میں ورکشاپ، فروغ اردو سیمینار ومشاعرے کا انعقاد
author img

By

Published : Jan 20, 2023, 10:45 AM IST

دربھنگہ میں ورکشاپ، فروغ اردو سیمینار ومشاعرے کا انعقاد

دربھنگہ: ڈائریکٹوریٹ آف اردو محکمہ کابینہ سکریٹریٹ حکومت بہار کے تعاون سے ضلع اردو زبان سیل کی جانب سے دربھنگہ ضلع کے لہریا سرائے میں واقع آڈیٹوریم میں ورکشاپ کم اردو سمینار اور مشاعرہ کا انعقاد کیا گیا۔ اس پروگرام کا افتتاح ڈپٹی ڈیولپمنٹ کمشنر امریشا بینس، سیٹی سپرنٹنڈنٹ آف پولیس ساگر کمار، ڈپٹی ڈائرکٹر پبلک ریلیشن ناگیندر کمار گپتا، ضلع اقلیتی بہبود افسر رضوان احمد، ڈسٹرکٹ ویلفیئر آفیسر محمد اسلم علی، اسسٹنٹ ڈائریکٹر سوشل سکیورٹی سیل نیہا کماری نے شمع روشن کر کے کیا۔

اس سے پہلے تمام مہمانوں کو پھول اور آئینہ دربھنگہ کتاب دے کر تہہ دل سے مبارکباد پیش کی گئی۔ پروگرام سے خطاب کرتے ہوئے ڈپٹی ڈیولپمنٹ کمشنر نے تمام اردو سے محبت کرنے والوں کو اردو ڈائریکٹوریٹ، کیبنٹ سیکریٹریٹ ڈپارٹمنٹ، حکومت بہار کی جانب سے اردو زبان کی ترقی کے لیے منعقدہ ورکشاپ و مشاعرہ پروگرام میں جوش و خروش کے ساتھ شرکت کرنے پر مبارکباد دیا۔
انہوں نے کہا کہ اس پروگرام میں اردو زبان سے وابستہ لوگوں کا جوش و خروش دیکھ کر لگتا ہے کہ اس زبان کا مستقبل روشن ہے۔ انہوں نے کہا کہ اردو زبان ایک میٹھی زبان ہے، اس کا شمار دنیا کی دس سب سے زیادہ بولی جانے والی زبانوں میں ہوتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ان کی کوشش رہے گی کہ حکومت کی جانب سے اردو زبان کی ترقی اور اقلیتوں کی فلاح و بہبود کے لیے چلائی جارہی تمام اسکیموں کا زیادہ سے زیادہ فائدہ عوام تک پہنچے۔
پروگرام میں خطاب کرتے ہوئے ڈپٹی ڈائریکٹر رابعہ ڈاکٹر ناگیندر کمار نے کہا کہ اردو زبان ایک شیریں زبان ہے، یہ دلوں کو دلوں سے جوڑتی ہے، ہندی اور اردو ادب کے الفاظ کو دیکھیں تو دونوں میں ہندی اور اردو الفاظ کا ملا جلا استعمال ہوتا ہے۔ اردو زبان میں میٹھاس ہے، ایک تال ہے اور یہ جذبہ اور جذبات پیدا کرتی ہے۔ فلمی دنیا کے تمام گلوکار بھلے ہی ہندی کے رائٹر ہوں لیکن ان کے گیت اردو الفاظ سے بھرے ہوئے ہیں۔اقبال کا سارے جہاں سے اچھا ہندوستان ہمارا ہر گھر میں گایا جاتا ہے۔
ضلع اقلیتی بہبود افسر محمد رضوان احمد نے سبھی کا پرتپاک استقبال کیا، وہیں اس موقع پر ای ٹی وی بھارت سے گفتگو کرتے ہوئے محمد رضوان احمد نے کہا کہ یہ دو روزہ پروگرام تھا پہلے دن والے پروگرام میں مسابقہ مباحثہ پروگرام کا انعقاد کیا گیا جس میں میٹرک، انٹر، اور گریجویٹ کے طالب علموں کے درمیان منعقد کیا گیا جس میں اول، دوئم، اور تیسرا مقام حاصل کرنے والے بچوں کو نقد انعام اور سند سے نوازا گیا اور دیگر قریب چار سو بچوں کو بھی شرکت کرنے پر سند دی گئی، وہیں جمعرات کے روز منعقد فروغِ اردو سیمینار اور مشاعرہ ورکشاپ میں ضلع کے سبھی اردو عملہ اردو ٹیچر، مدرسہ کے استاتذہ نے بھی شرکت کی۔

ان لوگوں کے درمیان روز مرہ کی زندگی میں استعمال ہونے والے اردو و آفیشل محکمہ میں استعمال ہونے والے اردو پر مبنی سوالات جس میں آبجیکٹیو، سبجیکٹیو دونوں طرح کے سوالات تھے حل کرنے کے لیے دیے گئے سبھی کے حل کیے گئے جوابات کے پیپرز کو ہائر اتھاریٹی کو بھیجا جائے گا۔
وہیں اس موقع پر اقلیتی فلاح و بہبود کے افسر محمد رضوان احمد نے محکمہ اردو ڈائریکٹوریٹ کے ڈائریکٹر جناب احمد محمود کا شکریہ ادا کیا جن کے توسط سے اس پروگرام کو انعقاد کرنے کا موقع دیا گیا، وہیں ضلع کے کلکٹر راجیو روشن ،ڈی ڈی سی امبریسا بینس،سیٹی ایس پی ساگر کمار، ضلع فلاح افسر محمد اسلم، ڈپٹی ڈائریکٹر رابطہ ڈاکٹر ناگیندر کمار، اور پروگرام میں شرکت کرنے والے اردو داں،ماہرین، مقامی شاعروں سمیت سبھی کا بہت بہت شکریہ ادا کیا۔

مزید پڑھیں:Bhagalpur Deputy Collector Komal Kiran اردو کی چاشنی کبھی اس کو زوال پذیر نہیں ہونے دے گی
اسسٹنٹ ڈائریکٹر سوشل سیکورٹی سیل نے بھی پروگرام سے خطاب کیا انہوں نے کہا کہ اردو زبان میٹھی زبان ہے اور پروگرام میں شرکت کرنے والوں کا شکریہ ادا کیا۔ فروغ اردو سیمینار اور مشاعرہ پروگرام میں شرکت کرنے والے اردو ماہرین اسکالرز میں ڈاکٹر شاکر خلیق، ڈاکٹر مظفر اسلام، ڈاکٹر عبدالحئی، مفتی محمد توحید مظاہری گوٹھانی، ڈاکٹر منظر سلیمان، ڈاکٹر ارشاد عالم، ڈاکٹر عقیل احمد صدیقی، ڈاکٹر مطیع الرحمن، ڈاکٹر فیضان حیدر، ڈاکٹر شاہنواز صاحب، ڈاکٹر عصمت جہاں، ڈاکٹر منصور خوشتر، ڈاکٹر احسان۔ عالم، احتشام الحق، شہوت فاطمہ، نشاط عالم، عائشہ ناز، انور آفاقی، حیدر وارثی، ڈاکٹر امام اعظم، مشتاق دربھنگوی، افلاق منظر، ایس۔ ایم سرین، خون چندن پٹوی، نصرت فاطمہ، شگوفی شاہدہ، روقیہ خاتون نے بھی شرکت کی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.