ETV Bharat / state

Heat Stroke In Gaya گیا میں شدید گرمی سے ہیٹ اسٹروک کا خطرہ - موسم کا مزاج تلخ

ریاست کے دوسرے اضلاع کی طرح گیا میں شدید گرمی سے لوگوں کا برا حال ہے۔ درجہ حرارت میں تیزی سے اجافہ ہوا ہے۔ گرمی اور لو کے پیش نظر ضلع انتظامیہ نے ایڈوائزری بھی جاری کیا ہے ۔ضلع کے باشندوں سے اپیل کی گئی ہے لو اور گرمی سے بچنے کے لئے احتیاطی تدابیر پر عمل کریں۔

Etv Bharat
Etv Bharat
author img

By

Published : May 20, 2023, 6:56 PM IST

گیا:ریاست بہار کے ضلع گیا میں پھر سے موسم کا مزاج تلخ ہوگیا ہے۔ مئی ماہ کا یہ ہفتہ سخت گرمی اور شدید لہر کا ریکارڈ قائم کر دیا ہے۔ جمعہ اور سنیچر کو درجہ حرارت 42ڈگری سے تجاوز کرگیا محکمہ موسمیات کے مطابق اگلے تین دنوں تک گیا ضلع کا درجہ حرارت اسی طرح ہوگا۔ ہیٹ ویب کا خطرہ لاحق ہوگا موسمیاتی سائنسدان ایس کے پٹیل کے مطابق 22 مئی تک درجہ حرارت اسی طرح برقرار رہے گا۔ 42 ڈگری سے زیادہ درجہ حرارت ہوگا۔

گیا میں شدید گرمی سے ہیٹ اسٹروک کا خطرہ

ہیٹ اسٹروک کے خطرہ کے پیش نظر ضلع انتظامیہ اور محکمہ صحت نے الرٹ جاری کردیا ہے۔ساتھ ہی باشندوں کے لئے ایڈوائزری جاری کی گئی ہے۔ ڈی ایم نے کہا ہے کہ گیا ضلع میں بھی شدید گرمی اور لو چل رہی ہے جس کا ہمارے جسم پر بھی برا اثر پڑسکتا ہے، جوکہ بعض اوقات جان لیوا بھی ثابت ہوتا ہے۔ ضلع افسر گیا ڈاکٹر تیاگ راجن ایس ایم نے گیا ضلع کے باشندوں سے اپیل کی ہے کہ وہ محکمہ ڈیزاسٹر کی طرف سے جاری کردہ ایڈوائزری اور بتائے گئے اقدامات پر عمل کرتے ہوئے گرم ہواؤں اور لو کے مضر اثرات سے بچیں بغیر کسی ضروری کاموں کے گھر سے باہر نہ نکلیں دھوپ میں نکلتے وقت سر پر تولیہ یا ٹوپی لازمی پہنیں۔

یہ بھی پڑھیں:Defamation Case against Tejashwi احمد آباد میٹرو کورٹ میں تیجسوی یادو کے خلاف ہتک عزت کیس کی سماعت بارہ جون تک ملتوی

اس حوالے سے آج ای ٹی وی بھارت سے سول سرجن ڈاکٹر رنجن سنگھ نے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ ہیٹ اسٹروک سے تحفظ کے اگر ضروری اقدامات اٹھائے گئے تو اسکے اثرات سے بچاجاسکتا ہے ، گرم ہواؤں اور ہیٹ اسٹروک سے تحفظ کے اقدامات کے سوال کہ کیا کریں؟اور کیا نہ کریں؟ انہوں نے کہاکہ جتنا ممکن ہو پانی پئیں، سفر کے دوران ہمیشہ اپنے ساتھ پانی رکھیں ، جب بھی آپ دھوپ میں نکلیں تو ہلکے رنگ کے ڈھیلے اور سوتی کپڑے پہنیں جہاں تک ممکن ہو دھوپ کا چشمہ استعمال کریں۔ اپنے سر کو گمچھا تولیہ یاچھاتے یا ٹوپی سے ڈھانپ کر رکھیں اور ہمیشہ جوتے یا چپل پہنیں

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.