ETV Bharat / state

کرونا وائرس سے متعلق ضلع انتظامیہ کی میٹنگ - کلکٹریٹ دفرتر میں کورونا وائرس کو لے کر میٹنگ

ضلع گیا میں کلکٹریٹ دفرتر میں ڈسٹرک مجسٹریٹ کی صدارت میں کوروناوائرس کے متعلق اجلاس کا انعقاد کیا گیا۔

کرونا وائرس کے متعلق ضلع انتظامیہ کی میٹنگ

author img

By

Published : Mar 14, 2020, 12:13 PM IST

ریاست بہار کے ضلع گیا میں کلیٹریٹ آفس میں ڈسٹرک مجسٹریٹ کی صدارت میں کوروناوائرس کے متعلق اجلاس کا انعقاد کیا گیا۔

اس اجلاس میں کوروناوائرس سے بچاو کے لئے بیداری مہم چلانے پرزور دیاگیا۔

کرونا وائرس کے متعلق ضلع انتظامیہ کی میٹنگ

ضلع کلکٹریٹ کے کانفرنس ہال میں ڈسٹرک مجسٹریٹ ابھشیک کمارسنگھ کی صدارت میں کوروناوائرس سے نمٹنے کی تیاریوں کا جائزہ لینے کی غرض سے میٹنگ کی گئی۔

اس میٹنگ میں ضلع انتظامیہ کے اعلی حکام سمیت ایئرپورٹ، ریلوے، ٹرانسپورٹ، نجی ٹراویلس سمیت این جی او کے نمائندے شامل رہے۔

کوروناوائرس سے بچاو کے لئے مختلف نکات پر افسران نے تبادلہ خیال کیا اور ساتھ ہی جن علاقوں میں بھیڑ ہوتی ہے وہاں پر خصوصی توجہ دینے پرزور دیا گیا ہے۔

خاص طو رسے بودھ گیا اور وشنوپٹھ سمیت درگاہ کے جگہوں پر بیداری پروگرام چلانے پرزور دیا گیا۔

کہا گیا کہ بودھ گیا ایشیاء کا سینٹر ہے، یہاں کئی بودھیسٹ ممالک کے سیاح آتے ہیں۔

بودھ گیا کے کئی ٹراویلس اور ہوٹلوں کا چین سے رابطہ رہتا ہے، انہیں ابھی رابطہ منقطع کرنا چاہئے۔

اس میٹنگ بتایاگیا کہ ریلوے اسٹیشن پر بیداری کے لئے اعلانات نہیں ہو رہے ہیں، جس پر ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ نے ریلوے محکمہ کوہدایت دی کہ وہ فوری اس کا انتظام کریں، صاف سفائی کا مکمل خیال رکھیں۔

وہیں میٹنگ میں ڈبلیو ایچ او کے افسر دیوشیش مجومدار نے بتایا کہ ان کی ٹیم کی جانب سے مکمل انتظامات ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ ایک کنبہ بیرون ملک سے آیا تھا جس نے شبہ ظاہر کرتے ہوئے ہوم آئیسو لیشن کرانے کامطالبہ کیا۔اس کے بعد ان کی نگرانی کی گئی۔

نمونے کی جانچ کرائی گئی تو رپورٹ منفی آئی ہے۔ ان کے گھرکے بقیہ افراد کی بھی جانچ کی گئی ہے۔

اس سلسلے میں ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ ابھشیک کمار سنگھ نے ہدایت جاری کرتے ہوئے کہاکہ ریلوے اسٹیشن ، بس اسٹینڈ یادیگر مسافر مقامات پر کوئی مشتبہ ملتا ہے تو اس کے لئے ایمبولنس رہے گی اور اس پر چار سے پانچ افراد مکمل حفاظت سے لیس ہوں گے۔ وہی اس کو ہینڈل کریں گے۔

افواہوں سے باشندوں کو بچانے کے لئے سوشل ذرائع پر نگاہ رکھنے کی ہدایت دی گئی ہے۔

انہوں نے اپیل کی کہ باشندے خوفزدہ نہیں ہوں بلکہ احتیاط برتیں۔ کنٹرول روم کافون نمبر جاری کرتے ہوئے بتایاکہ 2222253 _ 0631 اس نمبر پر فون کرکے اس طرح کے معاملات کی جانکاری دیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.