بھارت نیپال سرحد پر تعینات سیکورٹی فورس کے خط کے بعد سے بہار میں سنسنی پھیل گئی ہے.بتایا جاتا ہے کہ سرحد پر تعینات ایس ایس بی نے بیتیا کے ضلع مجسٹریٹ کو خط لکھ کر یہ اطلاع دی ہے کہ 'کورونا کے مشتبہ مسلمان نیپال سے بھارت آنے کی فراق میں ہیں.یہ لوگ بھارت میں آکر وبا پھیلانا چاہتے ہیں، اس کے بعد بہار کے ڈی جی پی گپتیشور پانڈے نے کہا کہ بہار کی سرحد میں ابھی کوئی داخل نہیں ہو سکتا۔
ایس یس بی نے بیتیا کے ڈسٹرک مجسٹریٹ کو ایک خط کے ذریعے یہ اطلاع دی تھی،کہ نیپال میں واقع پرساد ضلع کے سروا تھانہ علاقے کے جانکی ٹولا گاؤں کا ایک شخص بھارت میں کورونا پھیلانے کی منصوبہ بندی کر رہا ہے، وہ پہلے بھی نیپال سے بھارت میں غیر قانونی ہپتھیار کا اسمگلنگ کرتارہا ہے،اس خط میں 40 سے 50 کورونا مشتبہ افراد کی بھارت میں آنے کی اطلاع دی گئی ہے.
اس واقعے سے متعلق بہار کے ڈی جی پی نے ای ٹی وی بھارت سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سرحد مکمل طور پر بند ہے اور پولیس کی چوکسی سخت کر دی گئی ہے، کسی دوسرے ریاست یا پھر دوسرے ملک سے بہار کی سرحد میں کسی کے آنے کا کوئی سوال ہی نہیں اٹھتا۔