ETV Bharat / state

بہار: نائب وزیراعلی نے مرکزسے مدد کا مطالبہ کیا - بہار کی خبریں

'وزیراعلیٰ اور وزیراعظم دیہی سڑک منصوبوں کے تحت تعمیر سڑکوں کے رکھ رکھاﺅ کےلیے اضافی رقم کا مطالبہ کیا گیا ہے'۔

بہار: نائب وزیراعلی نے مرکزسے مدد کا مطالبہ کیا

author img

By

Published : Aug 20, 2020, 9:41 PM IST

بہار کے نائب وزیرعلیٰ سشیل کمار مودی نے وزیراعظم اور وزیراعلیٰ دیہی سڑک منصوبوں کے رکھ رکھاﺅ کےلیےمرکزی حکومت سے اضافی رقم کا مطالبہ کیا ہے۔

مودی نے ریاست میں 15 ہزار کروڑ سے زیادہ کی لاگت سے دیہی سڑکوں کے سنگ بنیاد، افتتاح کے موقع پر منعقدہ ورچوئل تقریب کو خطاب کرتے ہوئے کہاکہ ملک میں پہلی مرتبہ وزیراعظم اٹل بہار ی واجپئی نے دیہی سڑکوں کی تعمیر کیلئے ” وزیراعظم دیہی سڑک منصوبہ “ شروع کیا تھا۔

بہار میں اب تک دیہی سڑکوں کی تعمیر پر 64,199.20 کروڑ خرچ کئے جاچکے ہیں۔ گزشتہ پانچ سالوں میں دیہی سڑکوں کے رکھ رکھاﺅ پر 4,668 کروڑ روپے خرچ کئے گئے ہیں۔آنے والے سالوں میں یہ خرچ مزید بڑھے گا۔ اس لئے 15 ویں مالیاتی کمیشن کو میمورنڈم دے کر وزیراعلیٰ اور وزیراعظم دیہی سڑک منصوبوں کے تحت تعمیر سڑکوں کے رکھ رکھاﺅ کےلیے اضافی رقم کا مطالبہ کیا گیا ہے۔

نائب وزیراعلیٰ نے کہاکہ گاﺅں ۔ گاﺅں سڑک ، بجلی اور پانی پہنچ جانے کی وجہ سے اب گاﺅں اور شہروں کے درمیان کا فرق ختم ہو گیا ہے۔ گاﺅں اور ٹولوں کو بارہ مہینے سنگل رابطہ سڑک سے جوڑنے اور نالی ۔ گلی پختہ کاری منصوبہ آخری مرحلے میں ہے ۔ انہوں نے کہاکہ پانچ کیلومیٹر تک کی دیہی سڑکوں کے کنارے منریگا اور اس سے زائد طویل سڑکوں کے کنارے محکمہ جنگلات کی جانب سے شجرکاری کی جائے گی ۔

مودی نے کہاکہ 2012-13 سے لیکر 2019-20 تک سڑکوں کے کنارے 4 کروڑ 70 لاکھ پودے لگائے جاچکے ہیں۔اور آئندہ سے سڑک تعمیر اور رورل ورکس محکمہ کے بجٹ میں ہی شجرکاری کا نظم کیاجائے گا۔ انہوں نے کہاکہ حکومت فیصلہ لے چکی ہے کہ سڑکوں کی تعمیر کےلیے درختوں کو نہیں کاٹا جائےگا۔ اگر ضرورت پڑی تو درختوں کو منتقل کیاجائے گا۔

یہ بھی پڑھیں:دربھنگہ: سیلاب سے کاشتکاروں کی فصلیں تباہ

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.